نالہ سندھ میں 12 سالہ بچے کی لاش برآمد
سرینگر، 24 اگست (ہ س)۔ اتوار کے روز وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے فتح پورہ علاقے میں نالہ سندھ میں ڈوبنے والے ایک 12 سالہ لڑکے کی لاش پیر کے روز برآمد کر لی گئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ پیر کی صبح اس واقعہ کے بعد شروع کی گئی تلاشی مہم کے دوران لڑکے
نالہ سندھ میں 12 سالہ بچے کی لاش برآمد


سرینگر، 24 اگست (ہ س)۔ اتوار کے روز وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے فتح پورہ علاقے میں نالہ سندھ میں ڈوبنے والے ایک 12 سالہ لڑکے کی لاش پیر کے روز برآمد کر لی گئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ پیر کی صبح اس واقعہ کے بعد شروع کی گئی تلاشی مہم کے دوران لڑکے کی لاش برآمد کی گئی۔ متوفی کی شناخت محسن مختار (12) ولد مختار احمد لون ساکن بملورہ، گاندربل کے بطور ہوئی ہے۔ واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande