
علی گڑھ, 24 اگست (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مرکز برائے تعلیم بالغاں و مسلسل تعلیم و توسیع نے شعبہ ہوم سائنس کے اشتراک سے طلبہ کے لیے ‘‘کنبہ جاتی کاؤنسلنگ اور بچوں کی بہبود’’ کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا۔
ورکشاپ نے کنبہ بہبود اور کنبوں و بچوں کی سماجی و جذباتی ضروریات کے بارے میں تبادلہ خیال اور عملی معلومات کے حصول کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا۔ شعبہ ہوم سائنس کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مریم اور ریسرچ اسکالر مس ندا نے چارٹ کے ذریعے کنبوں اور بچوں کی جذباتی ضروریات کو سمجھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
مرکزکے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمیم اختر نے کلمات تشکر ادا کئے اور ورکشاپ کو کامیاب بنانے میں بی ایس سی کمیونٹی سائنس کے طلبہ کی فعال شرکت کو سراہا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ