
علی گڑھ, 24 اگست (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے عبداللہ اسکول میں قومی یومِ خلاء جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، جس میں خلائی سائنس و ٹکنالوجی کے میدان میں ہندوستان کی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔ قومی یومِ خلاء 2026 کا موضوع ‘‘وِکست بھارت کی جانب: جدت طرازی، تعاون اور عالمی خلائی قیادت کا عزم’’ تھا۔
طلبہ نے انگریزی، ہندی اور اردو میں تقریریں کرتے ہوئے خلائی سائنس کے میدان میں ملک کی کامیابیوں، بالخصوص کامیاب چندریان-3 مشن اور انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے کردار کو اجاگر کیا۔
سوئم تا پنجم جماعت کے طلبہ کے لیے ‘‘چندریان -96 خلاء میں ہندوستان کا فخر’’ اور ‘‘ایک خلاء باز کی زندگی’’ کے موضوعات پر پوسٹر سازی کا مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں طلبہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور خلائی سائنس میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ اس سرگرمی کو مس عرشیہ آفتاب، مس امبین ذکی اور متعلقہ جماعتوں کے اساتذہ کے تعاون سے مربوط کیا گیا۔
عبداللہ اسکول کی سپرنٹنڈنٹ محترمہ عمرہ ظہیر نے طلبہ کا حوصلہ بلند کیا اور انھیں بڑا خواب دیکھنے کے لئے متحرک کیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ