بھارت کے لیگ اسپنر کرن شرما نے کرکٹ کو الوداع کہا، 25 اگست کو لکھنو¿ میں کھیلیں گے آخری میچ
لکھنو¿، 23 اگست (ہ س)۔ بھارت کے لیگ اسپنر کرن شرما نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ کانپور سپر اسٹارز کی جانب سے یوپی ٹی-20 لیگ کا میچ کھیلنے کے بعد کرن نے ہفتہ کی رات یہ اعلان کیا۔ وہ اپنا آخری میچ 25 اگست کو لکھنو¿ کے ایکانا کرکٹ
بھارت کے لیگ اسپنر کرن شرما نے کرکٹ کو الوداع کہا، 25 اگست کو لکھنو¿ میں کھیلیں گے آخری میچ


لکھنو¿، 23 اگست (ہ س)۔

بھارت کے لیگ اسپنر کرن شرما نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ کانپور سپر اسٹارز کی جانب سے یوپی ٹی-20 لیگ کا میچ کھیلنے کے بعد کرن نے ہفتہ کی رات یہ اعلان کیا۔ وہ اپنا آخری میچ 25 اگست کو لکھنو¿ کے ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں میرٹھ ماویرکس کے خلاف کھیلیں گے۔

ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق 38 سالہ کرن شرما نے اعلان کیا کہ اب وہ ریٹائرمنٹ لینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے خاندان، بی سی سی آئی، ریلوے، اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (یو پی سی اے)، آندھرا پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن، ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اور اس پورے سفر میں ساتھ دینے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کوچنگ اور کرکٹ سے متعلق دیگر ذمہ داریوں کے لیے دستیاب رہیں گے۔

اتر پردیش کے میرٹھ کے رہنے والے کرن نے 2014 میں تمام فارمیٹس میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے بھارتی ٹیم کے لیے کل 4 بین الاقوامی میچ کھیلے، جن میں ایک ٹیسٹ، 2 ون ڈے اور ایک ٹی-20 میچ شامل ہے۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 4 اور ٹی-20 بین الاقوامی میں ایک وکٹ سمیت مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی کارکردگی شاندار رہی۔ انہوں نے فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی-20 کرکٹ ملا کر مجموعی طور پر 411 میچ کھیلے، جن میں 551 وکٹیں حاصل کیں۔ کرن نے 97 فرسٹ کلاس میچوں میں 270 وکٹیں لیں۔ اس کے علاوہ 123 لسٹ اے میچوں میں 153 وکٹیں اور 191 ٹی-20 میچوں میں 168 وکٹیں حاصل کیں۔ کرن نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سن رائزرس حیدرآباد، ممبئی انڈینز، چنئی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے لیے بھی کھیلا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande