فلاڈیلفیا یونین کے کھلاڑی سے الجھنے پر میسی پر جرمانہ
میامی، 22 اگست (ہ س)۔ انٹر میامی کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی پر میجر لیگ سوکر (ایم ایل ایس) نے فلاڈیلفیا یونین کے کھلاڑی کوئن سلیوان کے ساتھ جمعہ کو میدان پر ہوئی جھڑپ کے معاملے میں جرمانہ عائد کیا ہے۔ میسی کے انٹر میامی کے ساتھی کھلاڑی ایان فری پر
فلاڈیلفیا یونین کے کھلاڑی سے الجھنے پر میسی پر جرمانہ


میامی، 22 اگست (ہ س)۔ انٹر میامی کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی پر میجر لیگ سوکر (ایم ایل ایس) نے فلاڈیلفیا یونین کے کھلاڑی کوئن سلیوان کے ساتھ جمعہ کو میدان پر ہوئی جھڑپ کے معاملے میں جرمانہ عائد کیا ہے۔ میسی کے انٹر میامی کے ساتھی کھلاڑی ایان فری پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ میچ کے اضافی وقت کے 11ویں منٹ میں پیش آیا، جب گیند کھیل میں ہونے کے دوران میسی کوئن سلیوان کا سامنا کرنے کے لیے سینٹر سرکل کی جانب پہنچے۔ دونوں کے درمیان کچھ دیر بات چیت ہوئی، جس کے بعد میسی نے سلیوان کی گردن کے پچھلے حصے پر ہاتھ مارا۔

ایم ایل ایس کی ڈسپلنری کمیٹی نے کہا کہ میسی اور فری پر ’’حریف کھلاڑی کے چہرے، سر یا گردن پر ہاتھ لگانے سے متعلق لیگ کی پالیسی کی خلاف ورزی‘‘ کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

سلیوان کے بھائی کا ریڈ کارڈ منسوخ

واقعے کے دوران میسی اور سلیوان کو ریفری نے کوئی کارڈ نہیں دکھایا۔ تاہم، میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں فلاڈیلفیا کے کوئن کے چھوٹے بھائی اور ٹیم کے ساتھی کیون سلیوان اور انٹر میامی کے مڈفیلڈر یانک برائٹ کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔

بعد میں آزادانہ جائزہ پینل نے متفقہ طور پر کیون سلیوان کے حق میں فیصلہ دیا اور ان کا ریڈ کارڈ منسوخ کردیا گیا۔ اس کے بعد وہ ہفتے کو فلاڈیلفیا یونین کے اگلے مقابلے کے لیے دستیاب رہیں گے۔

چیسٹر کے سبارو پارک میں کھیلا گیا یہ مقابلہ 2-2 سے ڈرا رہا۔ میسی نے 26ویں منٹ میں گول کرکے انٹر میامی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande