دلیپ ٹرافی 23 اگست سے شروع ، چھ علاقائی ٹیمیں خطابی مقابلے کے لیے آمنے سامنے ہوں گی
نئی دہلی، 22 اگست (ہ س)۔ دلیپ ٹرافی 27-2026 کا آغاز 23 اگست سے ہوگا۔ باوقار گھریلو ٹورنامنٹ میں چھ علاقائی ٹیمیں خطاب کے لیے مقابلہ کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم کے کئی تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ابھرتے ہوئے ستارے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کری
دلیپ ٹرافی 23 اگست سے، چھ علاقائی ٹیمیں خطابی مقابلے کے لیے آمنے سامنے ہوں گی


نئی دہلی، 22 اگست (ہ س)۔ دلیپ ٹرافی 27-2026 کا آغاز 23 اگست سے ہوگا۔ باوقار گھریلو ٹورنامنٹ میں چھ علاقائی ٹیمیں خطاب کے لیے مقابلہ کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم کے کئی تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ابھرتے ہوئے ستارے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

گزشتہ چیمپئن ساؤتھ زون سیمی فائنل سے اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ سینٹرل زون کو بھی آخری چار میں براہ راست داخلہ ملا ہے۔ وہیں، نارتھ زون، ویسٹ زون، ایسٹ زون اور نارتھ ایسٹ زون کوارٹر فائنل میں اتریں گے۔ کوارٹر فائنل کے فاتح سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گے۔

رجت پاٹیدار سینٹرل زون کی کپتانی کریں گے، جبکہ تلک ورما ساؤتھ زون کے کپتان ہوں گے۔ رُتُراج گائیکواڑ ویسٹ زون، ایشان کشن ایسٹ زون، جوناتھن رونگسن نارتھ ایسٹ زون اور کنہیا وادھوان نارتھ زون کی کمان سنبھالیں گے۔

نارتھ زون

کنہیا وادھوان (کپتان و وکٹ کیپر)، آیوش بدونی (نائب کپتان)، سنّت سانگوان، یش دھول، آیوش دوسجا، نشانت سندھو، انشول کمبوج، نکھل کشیپ، کامران اقبال، عبدالصمد، عابد مشتاق، سنیل کمار، ساحل لوترا، ارشد یپ سنگھ اور ارجن شرما۔

(ساحل لوترا نے یودھویر سنگھ کی جگہ لی ہے۔)

نارتھ ایسٹ زون

جوناتھن رونگسن (کپتان)، بشورجیت سنگھ کونتھوجم (نائب کپتان)، تیچی نیری، پرییوجیت کے، رونالڈ میتی، جوتن سنگھ فئیروئیجام، کشن لنگدوہ، ارپت سبھاش (وکٹ کیپر)، آکاش کمار چودھری، جوزف لال تھانکھوما، لال ریم پوییا، امیلیوتی لیمتور، وینو جی جھیمومی، رابن لمبو اور آشیش تھاپا (وکٹ کیپر)۔

ایسٹ زون

ایشان کشن (کپتان و وکٹ کیپر)، ویبھو سوریہ ونشی (نائب کپتان)، ڈینش داس، ابھیمنیو ایشورَن، سدھیپ کمار گھرامی، شہباز احمد، سورج سندھو جیسوال، محمد شمی، مکیش کمار، کمار کشاگر (وکٹ کیپر)، شکھر موہن، انوکول رائے، ویرات سنگھ، سبرھانشو سیناپتی اور ابھیجیت سرکار۔

سینٹرل زون

رجت پاٹیدار (کپتان)، رنکو سنگھ (نائب کپتان)، آیوش پانڈے، سارنگش جین، آریان پانڈے، ارشد خان، کنال سنگھ راٹھوڑ (وکٹ کیپر)، آریان جوئیال (وکٹ کیپر)، ذیشان انصاری، کنال چندیلا، امن موکھاڈے، یش راٹھوڑ، ہرش دوبے، یش ٹھاکر اور نچیکیت بھوٹے۔

ویسٹ زون

رُتُراج گائیکواڑ (کپتان)، شمس ملانی (نائب کپتان)، اتیت سیٹھ، شیوالک شرما، جیمیت پٹیل، اروِل پٹیل (وکٹ کیپر)، سدھارتھ دیسائی، پرتھوی شا، مکیش چودھری، شاردُل ٹھاکر، مشیر خان، تشار دیش پانڈے، تنوش کوٹیان، ہاروک دیسائی (وکٹ کیپر) اور جے گوہل۔

ساؤتھ زون

تلک ورما (کپتان)، رِکی بھوئی (نائب کپتان و وکٹ کیپر)، ایس کے رشید، کے سائی تیجا، ٹی وجے، ابھی نَو تیجرانا، کے ہمتِیجا، ٹی تیاگ راجن، آر سمرن، کرون نائر، شری یس گوپال، وی کاویراپا، ایم ڈی ندھیش، این جگدیشن (وکٹ کیپر) اور امن خان۔

دلیپ ٹرافی کا یہ سیزن نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ تجربہ کار کھلاڑیوں کے لیے بھارتی ٹیم میں واپسی کی دعویداری مضبوط کرنے کا اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande