
یروشلم/غزہ، 22 اگست (ہ س)۔
اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح میں جمعہ کی دیر رات کیے گئے حملے میں حماس کا ایک کمانڈر مارا گیا۔ آئی ڈی ایف کے مطابق مارے گئے کمانڈر کی شناخت ”شریف الحسنات“ کے طور پر ہوئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے اسے حماس کی دیر البلح بٹالین میں کمپنی کمانڈر قرار دیا ہے۔ آئی ڈی ایف کا الزام ہے کہ وہ جنگ کے دوران حماس کے زیرِ زمین سرنگوں کے نیٹ ورک کو دوبارہ فعال اور بحال کرنے کی کوششوں میں شامل تھا۔
آئی ڈی ایف نے جنگ بندی کے دوران کیے گئے اس حملے کا جواز پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حسنات حالیہ دنوں میں اسرائیلی افواج پر حملے کی منصوبہ بندی کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا تھا اور وہ فوجیوں کے لیے فوری خطرہ بنا ہوا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ