ایرانی مسلح افواج کا مخالفین کو فیصلہ کن اور سخت جواب دینے کا اعلان
تہران، 21 اگست(ہ س)۔ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کو درپیش کسی بھی خطرے یا جارحیت کا بھرپور، فیصلہ کن اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق میجر جنرل علی عبداللہی نے اپنے ب
ایرانی مسلح افواج کا مخالفین کو فیصلہ کن اور سخت جواب دینے کا اعلان


تہران، 21 اگست(ہ س)۔ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کو درپیش کسی بھی خطرے یا جارحیت کا بھرپور، فیصلہ کن اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق میجر جنرل علی عبداللہی نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ برسوں میں ایرانی وزارت دفاع کی کامیابیاں صرف فوجی سازوسامان کی تیاری تک محدود نہیں رہیں بلکہ یہ ملک میں ایک مؤثر دفاعی صنعتی انقلاب کی عکاسی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج اپنے مخالفین کی جانب سے کسی بھی غلط اندازے، جارحیت یا ابھرتے ہوئے خطرے کی صورت میں طاقتور اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

میجر جنرل علی عبداللہی نے اس سے قبل بھی امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی جارحانہ یا فوجی اقدام کی صورت میں ایرانی مسلح افواج اس کا سخت جواب دیں گی۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’’شیطانِ بزرگ‘‘ اور ایک مجرم و فریب کار دشمن قرار دیا۔ایرانی جنرل نے مزید کہا کہ ملک کی مسلح افواج، عوام اور حکومتی اداروں کے درمیان اتحاد کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ ان کے مطابق ایران ماضی کی جنگوں کے مقابلے میں کسی بھی ممکنہ تنازع کی صورت میں امریکا پر زیادہ بھاری قیمت عائد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande