امریکا کی ایران پر سخت ترین پابندیوں اور معاشی ناکہ بندی کی دھمکی
واشنگٹن، 21 اگست(ہ س)۔ امریکا نے ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ مزید بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ نئی پابندیوں کے ذریعے ایران پر زیادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ ڈا
امریکا کی ایران پر سخت ترین پابندیوں اور معاشی ناکہ بندی کی دھمکی


واشنگٹن، 21 اگست(ہ س)۔ امریکا نے ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ مزید بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ نئی پابندیوں کے ذریعے ایران پر زیادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ ڈالا جائے گا۔

اسکاٹ بیسنٹ کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف ’اقتصادی جنگ‘ شروع کرنے کی دھمکی کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ ایران کو کسی بھی قسم کی معاشی یا مالی مدد فراہم کرنے والے ممالک کو بھی سنگین اقتصادی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔امریکی وزیر خزانہ کے مطابق نئی پابندیوں کی مزید تفصیلات آئندہ ہفتے سامنے لائی جائیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا ایران پر اقتصادی ناکہ بندی اور سخت ترین پابندیوں کے ذریعے دباؤ بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔بیسنٹ نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ کا مقصد ایران کے خلاف دوبارہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی ضرورت کو کم کرنا ہے۔ ان کے بقول امریکی اقدامات ایران کی معیشت اور حکومت پر نمایاں اثر ڈال سکتے ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اقتصادی دباؤ کے نتیجے میں ایران میں سیاسی تبدیلی کی راہ ہموار ہوسکتی ہے، تاہم ایرانی حکام کی جانب سے اس بیان پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande