ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں اتار چڑھاو جاری، سینسیکس اور نفٹی میں معمولی تیزی
نئی دہلی، 21 اگست (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار چڑھاو ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلتے ہی منافع وصولی شروع ہونے کے سبب سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس تھوڑی دیر میں ہی
علامتی تصویر


نئی دہلی، 21 اگست (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار چڑھاو ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلتے ہی منافع وصولی شروع ہونے کے سبب سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس تھوڑی دیر میں ہی گر کر سرخ نشان میں پہنچ گئے۔ حالانکہ پہلے 20 منٹ کے کاروبار کے بعد ہی خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے ان دونوں انڈیکس کی حالت میں سدھار ہونے لگا۔ صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.09 فیصد اور نفٹی 0.05 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 163.35 پوائنٹس یعنی 0.21 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 77,701.07 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی فروخت کا دباو بننے کے سبب پہلے 20 منٹ میں ہی یہ انڈیکس اوپننگ لیول سے 250 پوائنٹس سے زیادہ گر کر سرخ نشان میں 77,445.86 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے اس انڈیکس کی چال میں سدھار ہونے لگا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 67.58 پوائنٹس یعنی 0.09 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 77,605.30 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 52.20 پوائنٹس یعنی 0.22 فیصد کے اضافے کے ساتھ 24,284.05 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی منافع وصولی شروع ہونے کی وجہ سے یہ انڈیکس تھوڑی دیر میں ہی اوپننگ لیول سے قریب 80 پوائنٹس گر کر سرخ نشان میں 24,206.80 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے متحرک ہو کر خریداری شروع کر دی، جس سے اس انڈیکس کی چال میں ریکوری کا رجحان بن گیا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 11.90 پوائنٹس یعنی 0.05 فیصد کے اضافے کے ساتھ 24,243.75 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,824 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,713 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 1,111 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 13 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 17 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 23 شیئر سبز نشان میں اور 27 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کی سرکردہ کمپنیوں میں سے کوٹک مہندرا، بھارت الیکٹرانکس، ایچ ڈی ایف سی بینک، ہنڈالکو انڈسٹریز اور پاور گرڈ کارپوریشن کے شیئر 1.82 فیصد سے لے کر 0.70 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، انٹر گلوب ایوی ایشن، گراسم انڈسٹریز، ٹائٹن کمپنی، اپولو ہاسپٹل اور بجاج آٹو کے شیئر 1.08 فیصد سے لے کر 0.64 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande