حیدرآباد 8 سے 13 دسمبر تک ٹینس پریمیئر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی میزبانی کرے گا
حیدرآباد، 21 اگست(ہ س)۔ ٹینس پریمیئر لیگ (ٹی پی ایل) کا آٹھواں سیزن 8 سے 13 دسمبر 2026 تک حیدرآباد کے ایل بی ٹینس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ آٹھ فرنچائز ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی اس لیگ میں ایک دلچسپ 25 نکاتی فارمیٹ میں مقابلے کھیلے جائیں گے۔ آ
ٹینس


حیدرآباد، 21 اگست(ہ س)۔ ٹینس پریمیئر لیگ (ٹی پی ایل) کا آٹھواں سیزن 8 سے 13 دسمبر 2026 تک حیدرآباد کے ایل بی ٹینس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ آٹھ فرنچائز ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی اس لیگ میں ایک دلچسپ 25 نکاتی فارمیٹ میں مقابلے کھیلے جائیں گے۔

آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور حکومت تلنگانہ کے تعاون سے منعقد ہونے والے ٹی پی ایل کے آٹھویں سیزن میں ہندوستان کے سرکردہ ٹینس ستاروں کے ساتھ ساتھ اندرون و بیرون ملک کے سرکردہ کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔ لیگ کے تمام میچ جیو ہاٹ اسٹار پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

آٹھ فرنچائز ٹیموں کے درمیان مقابلہ

چھ روزہ ٹورنامنٹ میں جی ایس دہلی ایسز، حیدرآباد اسٹرائیکرز، لکھنو¿ بلیزرز، گروگرام گرینڈ سلیمرز، گجرات پینتھرز، راجستھان رینجرز، کولکاتا تھنڈر بلیڈز اور ممبئی رائلز خطاب کے لیے مقابلہ کریں گے۔

ٹی پی ایل کے 25 نکاتی فارمیٹ میں ہر پوائنٹ اہم ہوتا ہے۔ حیدرآباد میں ہونے والی تقریب کے ساتھ، لیگ ایک نئے شہر اور نئے سامعین تک پہنچنے کی طرف ایک اور قدم اٹھائے گی۔

لیینڈر پیس اور ثانیہ مرزا بھی موجود رہیں گے

ٹی پی ایل کے آٹھویں سیزن میں ٹینس کے مایہ نازکھلاڑی لیینڈر پیس اور ثانیہ مرزا بھی موجود ہوں گے۔ بالی ووڈ اداکار اور ٹیم کے شریک مالکان راکول پریت سنگھ اور سونالی بیندرے بہل بھی اپنی اپنی ٹیموں کی حمایت کرتے نظر آئیں گے۔

لیگ کے مطابق، ٹی پی ایل ایپ ملک بھر میں 400 سے زیادہ منسلک ٹینس اکیڈمیوں کو جوڑ رہی ہے۔ احمد آباد میں ساتویں سیزن کی کامیابی کے بعد اب حیدرآباد میں ہونے والے ایونٹ سے لیگ کی قومی توسیع کو مزید تقویت ملنے کی امید ہے۔

کیا انڈیا بناخصوصی شراکت دار

آٹھویں سیزن میں کیا انڈیا ٹی پی ایل کے ساتھ خصوصی شراکت دارکے طور پر وابستہ ہے۔ ٹی پی ایل کے شریک بانی کنال ٹھاکر نے کہا کہ عالمی معیار کی ٹینس کو پہلی بار حیدرآباد لے جانا اور کیا انڈیا کے ساتھ شراکت داری اس سیزن کو لیگ کے لیے ایک اہم باب بناتی ہے۔

شریک بانی مرنال جین نے کہا کہ ہر سیزن کے ساتھ، ٹی پی ایل نئے شہروں اور نئے سامعین تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے اور حیدرآباد اس سفر کا اگلا بڑا قدم ہے۔

کیا انڈیا کے سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے سینئر نائب صدر، اتل سود نے کہا کہ حیدرآباد کے کھیلوں سے محبت کرنے والے سامعین لیگ کو ایک نیا پلیٹ فارم دیں گے اور کمپنی ہندوستان میں ٹینس کے لیے اپنے عالمی عزم کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

میونسپل ایڈمنسٹریشن اینڈ اربن ڈیولپمنٹ اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ، تلنگانہ کے خصوصی چیف سکریٹری جیش رنجن نے کہا کہ حیدرآباد کھیلوں کی بڑی لیگوں کی میزبانی کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی پی ایل کی میزبانی تلنگانہ میں ٹینس کی ترقی اور حیدرآباد کو قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کے مرکز کے طور پر فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande