
نئی دہلی، 21 اگست (ہ س)۔
دفاعی چیمپئن ساو¿تھ دہلی سپر اسٹارز نے ویمن دہلی پریمیئر لیگ-2026 (ویمن ڈی پی ایل) میں شاندار آغاز کرتے ہوئے جمعرات کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں سینٹرل دہلی کوئنز کو 29 رنز سے شکست دے دی۔ ٹیم کی جیت میں تنیشا سنگھ اور نشیکا سنگھ کی نصف سنچریوں نے اہم کردار ادا کیا۔
ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد تنیشا نے نشیکا کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا اور 82 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ میچ کے بعد تنیشا نے کہا، ”میں اسے دباؤ نہیں بلکہ ذمہ داری کے طور پر دیکھتی ہوں۔ ٹیم نے مجھے واضح کردار دیا تھا کہ کریز پر وقت گزارنا ہے، اسٹرائیک تبدیل کرتے رہنا ہے اور موقع ملنے پر باؤنڈری لگانی ہے۔ مجھے اپنی صلاحیت پر بھروسہ تھا اور معلوم تھا کہ اگر میں کریز پر ٹکی رہی تو رنز ضرور بنیں گے۔“
نشیکا کے ساتھ شراکت کے دوران اپنی حکمت عملی کے بارے میں تنیشا نے کہا کہ دونوں بلے بازوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ وقت کریز پر گزارنا اور مسلسل ایک یا دو رنز لے کر گیند بازوں پر دباؤ بنانا تھا۔ انہوں نے کہا، ”نشیکا اور میں مسلسل بات کر رہے تھے کہ کریز پر زیادہ وقت گزارنا ہے اور سنگل لیتے رہنا ہے۔ سنگل گیند باز پر الگ طرح کا دباؤ بناتا ہے اور اس سے اسے خراب گیند ڈالنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔ اگر اوور میں ہمیں ایک باؤنڈری مل جاتی تھی تو ہم اس کا فائدہ اٹھا کر بڑا اوور بنانے کی کوشش کرتے تھے۔“
شاندار جیت کے باوجود تنیشا نے ٹیم کی گیند بازی اور فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت کو تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلے بازی اچھی رہی، لیکن گیند بازی اور فیلڈنگ میں ٹیم کچھ کمزور رہی، جس کی وجہ سے حریف ٹیم 127 رنز تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔ انہوں نے کہا کہ اس پچ پر گیند کو زیادہ فلائٹ دینے کے بجائے قدرے فلیٹ گیند بازی کرنا زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتا تھا۔
ساو¿تھ دہلی سپر اسٹارز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ نشیکا سنگھ اور تنیشا سنگھ نے نصف سنچریاں بنائیں۔ سینٹرل دہلی کوئنز کی جانب سے سُمیتی سونی نے 2/13 اور میدھاوی بدھوڑی نے 2/24 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سینٹرل دہلی کوئنز کی شروعات خراب رہی اور ٹیم نے 31 رنز پر تین وکٹیں گنوا دیں۔ ندھی مہتو نے 55 گیندوں پر 63 رنز اور مونیکا نے 30 رنز بنا کر مزاحمت کی، لیکن ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 127 رنز ہی بنا سکی۔
ساو¿تھ دہلی سپر اسٹارز کی جانب سے میوری سنگھ نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے چار اوورز میں 15 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کو 29 رنز سے کامیابی دلائی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ