خواتین ڈی پی ایل میں نارتھ دہلی اسٹرائیکرس کا شاندار آغاز، ایسٹ دہلی رائڈرس کو نو وکٹوں سے ہرایا
نئی دہلی، 21 اگست (ہ س)۔ نارتھ دہلی اسٹرائیکرس نے ویمنز دہلی پریمیئر لیگ 2026 (ڈی پی ایل) میں شاندار شروعات کرتے ہوئے جمعہ کے روز ایسٹ دہلی رائڈرس کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ نارتھ دہلی نے 102 رنوں کا ہدف پانچ اوور سے زائد باقی رہتے ہی حاصل کر
نارتھ دہلی اسٹرائیکرس کی ٹیم


نئی دہلی، 21 اگست (ہ س)۔

نارتھ دہلی اسٹرائیکرس نے ویمنز دہلی پریمیئر لیگ 2026 (ڈی پی ایل) میں شاندار شروعات کرتے ہوئے جمعہ کے روز ایسٹ دہلی رائڈرس کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ نارتھ دہلی نے 102 رنوں کا ہدف پانچ اوور سے زائد باقی رہتے ہی حاصل کر لیا۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ایسٹ دہلی رائڈرس کی ٹیم نارتھ دہلی کی نپی تلی گیند بازی کے سامنے 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر محض 101 رن ہی بنا سکی۔ رائڈرس نے 17 رن پر اپنے دو وکٹ گنوا دیے تھے۔ اس کے بعد ونشیکا لیلا اور سوناکشی نے تیسری وکٹ کے لیے 30 رن جوڑ کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔

تاہم، 10ویں اوور میں 24 گیندوں پر 26 رن بنانے والی ونشیکا کے آوٹ ہوتے ہی ایسٹ دہلی کی اننگز دوبارہ لڑکھڑا گئی۔ ٹیم وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتی رہی اور آخری اوورز میں کوئی بڑی شراکت داری قائم نہ ہو سکی۔

نارتھ دہلی کی جانب سے نجمہ سب سے کامیاب گیند باز رہیں۔ انہوں نے چار اوورز میں 15 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ ریشیکا بینی وال نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اپیکشا آنند نے تین اوورز میں محض 10 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

102 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نارتھ دہلی اسٹرائیکرس نے اپاسنا یادو کی وکٹ جلد ہی گنوا دی، لیکن اس کے بعد شوی شرما اور ارچنا نے مورچہ سنبھال لیا۔ دونوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے ناقابلِ شکست 92 رن کی شراکت داری قائم کی اور ایسٹ دہلی رائڈرس کو مقابلے سے پوری طرح باہر کر دیا۔ شوی شرما نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، جبکہ ارچنا نے 32 گیندوں پر ناٹ آوٹ 38 رن بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

نارتھ دہلی نے ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا اور نو وکٹوں کی شاندار فتح کے ساتھ ویمنز ڈی پی ایل 2026 مہم کا مضبوط آغاز کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande