
کولمبو، 21 اگست(ہ س)۔ سری لنکا کرکٹ نے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز حسن تلک رتنے کو سینئر مردوں کی ٹیم کا بلے بازی کوچ مقرر کیا ہے۔ ان کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور 31 دسمبر 2027 تک جاری رہے گی۔
59 تلک رتنے سری لنکا کرکٹ کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے۔ ان کے پاس کوچنگ کا کافی تجربہ ہے۔ اس سے قبل وہ سری لنکا کی مردوں کی قومی ٹیم کے بلے بازی کوچ اور خواتین کی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ بنگلہ دیش کی خواتین کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔
وہ 1996 میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔تلک رتنے کا سری لنکا کے لیے بطور کھلاڑی شاندار کیریئر رہا۔ انہوں نے 83 ٹیسٹ اور 200 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں مجموعی طور پر 8200 سے زیادہ رن بنائے۔ وہ 1996 میں ورلڈ کپ جیتنے والی سری لنکا کی ٹیم کے بھی رکن تھے۔ سری لنکا کرکٹ کو توقع ہے کہ تلک رتنے کا بین الاقوامی تجربہ اور کوچنگ کی مہارت ٹیم کے بلے بازوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی