بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں رینشا کی واپسی، ہیڈ کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے
مکائے،21 اگست (ہ س)۔ آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کے خلاف ہفتہ کو گریٹ بیریئر ریف ایرینا میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ میتھیو رینشا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور وہ ٹریوس ہیڈ کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔ رینش
Sports-Cricket-Australia-Bangladesh-2nd-Test


مکائے،21 اگست (ہ س)۔ آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کے خلاف ہفتہ کو گریٹ بیریئر ریف ایرینا میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ میتھیو رینشا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور وہ ٹریوس ہیڈ کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔

رینشا کو جیک ویدرالڈ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ویدرالڈ نے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بالترتیب 23 اور 0 رن بنائے تھے جس کے بعد انہیں پلیئنگ الیون سے باہر کر دیا گیا۔ رینشا نے آسٹریلیا کے لیے اپنا آخری ٹیسٹ 2023 میں ٹیم انڈیا کے خلاف کھیلا تھا۔ اس میچ میں انھوں نے مڈل آرڈر میں بیٹنگ کی تھی۔ اب وہ پھر سے اوپننگ بلے باز کے کردار میں واپس آئیں گے۔ انہوں نے 2016-17 کے سیزن میں ایک اوپننگ بلے باز کے طور پر اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔

لیون پرقائم رہا اعتماد

آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے چار تیز گیند بازوں کے ساتھ میدان میں اترنے اور آف اسپنر ناتھن لیون کو آرام دینے پربھی غور کیا تھا۔ کپتان پیٹ کمنز نے میچ سے پہلے کہا تھاکہ ٹیم پچ کا جائزہ لینے کے بعد اس متبادل پر فیصلہ کرے گی۔ تاہم لیون کو پلیئنگ الیون میں برقرار رکھا گیا ہے۔ آسٹریلیا اب دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گا۔

بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست دے دی۔ کمنز نے کہا کہ ان کی ٹیم اپنی بہترین ٹیم کے قریب نہیں تھی، لیکن بنگلہ دیش نے بہترین کرکٹ کھیلی اور وہ ایک مضبوط ٹیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو اپنے گھر پر زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ میچ جیتنے پر فخر ہے اور ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

آسٹریلیا کی فائنل الیون

میتھیو رینشا، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ، کیمرون گرین، الیکس کیری (وکٹ کیپر)، بیو ویبسٹر، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، نیتھن لیون، جوش ہیزل ووڈ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande