فوجی افسران اور جوانوں کے لیے پی این بی جاری کرے گا دو خصوصی کریڈٹ کارڈ
نئی دہلی، 21 اگست (ہ س)۔ سرکاری شعبے کے پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) بھارتی فوج کے افسران اور جوانوں کے لیے دو خصوصی کریڈٹ کارڈ جاری کرے گا۔ یہ کارڈز روپے اور ویزا پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گے۔ پنجاب نیشنل بینک نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں بتایا ک
فوجی افسران اور جوانوں کے لیے پی این بی جاری کرے گا دو خصوصی کریڈٹ کارڈ


نئی دہلی، 21 اگست (ہ س)۔

سرکاری شعبے کے پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) بھارتی فوج کے افسران اور جوانوں کے لیے دو خصوصی کریڈٹ کارڈ جاری کرے گا۔ یہ کارڈز روپے اور ویزا پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گے۔

پنجاب نیشنل بینک نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ 20 اگست 2026 کو ہوئے معاہدے کے تحت فوجی افسران کے لیے ’پی این بی لکسور میٹل کریڈٹ کارڈ‘ اور جونیئر کمیشنڈ افسران (جے سی اوز) و دیگر رینک کے اہلکاروں کے لیے ’پی این بی پراکرم کریڈٹ کارڈ‘ دستیاب کرایا جائے گا۔ پی این بی کے مطابق فوجی افسران اور جوانوں کو خصوصی سہولیات والے ان کارڈز کے ذریعے کینٹین اسٹورز ڈپارٹمنٹ (سی ایس ڈی) سے خریداری پر تین فیصد رعایت، ملکی و بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے لاو¿نج میں مفت داخلہ اور ایک فلم ٹکٹ خریدنے پر دوسرا ٹکٹ مفت ملنے جیسی سہولیات حاصل ہوں گی۔

پنجاب نیشنل بینک نے بتایا کہ اس سلسلے میں مفاہمت کی یادداشت پر نئی دہلی میں واقع فوج کے ہیڈکوارٹر میں میجر جنرل وی کے پروہت اور پی این بی کے کریڈٹ کارڈ ڈویژن کے جنرل منیجر دیپک کمار نے دستخط کیے۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل وریش پرتاپ سنگھ کوشک، لیفٹیننٹ جنرل راجیو پوری، پی این بی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اشوک چندرا اور چیف جنرل منیجر سدھیر دلال بھی موجود تھے۔

بینک کے سربراہ اشوک چندرا نے بتایا کہ پی این بی کا بھارتی مسلح افواج کے ساتھ گہرا تعلق ہے اور یہ شراکت داری فوجی اہلکاروں کی ضروریات کے مطابق مالیاتی مصنوعات فراہم کرنے کی سمت میں بینک کی کوششوں کو مزید آگے بڑھاتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande