
۔چنئی میں پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی پر 230 ملین ڈالر خرچ کیے جائیں گے
نئی دہلی، 21 اگست (ہ س)۔ حکومت ہند اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) نے چنئی شہر میں پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے نظام کو جدید بنانے کے لیے 230 ملین ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
وزارت کے مطابق، قرض کو حتمی شکل دینے کے لیے حکومت ہند اور اے ڈی بی کے درمیان بات چیت وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمہ (ڈی ای اے ) کے جوائنٹ سکریٹری (اے ڈی بی اور جاپان) بلدیو پروشارتھ کی نگرانی میں ہوئی۔ حکومت ہند کی جانب سے وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمہ کے ڈپٹی سکریٹری سوربھ سنگھ اور اے ڈی بی کی جانب سے انڈیا ریزیڈنٹ مشن کی کنٹری ڈائریکٹر میو اوکا نے قرض کے دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔ یہ پروجیکٹ گریٹر چنئی کے علاقے میں پانی کی فراہمی اور صفائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا، جس کا مقصد تقریباً 45 لاکھ لوگوں کو فائدہ پہنچانے کا ہدف رکھتی ہے۔
پروجیکٹ کا دائرہ کار اور بنیادی ڈھانچہ
وزارت خزانہ کے مطابق، اس منصوبے کے تحت 170 کلومیٹر سے زیادہ پانی کی فراہمی اور سیوریج کی پائپ لائنیں بچھائے گا ۔ اس کے ساتھ ہی چنئی میں سات واٹر پمپنگ اسٹیشنوں اور 38 سیور پمپنگ اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ان کاموں کا مقصد شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے لئے زیادہ قابل اعتماد، محفوظ اور آب و ہوا کے لیے مستحکم خدمات فراہم کرنا ہے۔
اے ڈی بی نے 3 جولائی کو قرض کے معاہدے کی منظوری دی۔ یہ منصوبہ ہندوستان کے شہری بنیادی ڈھانچے کے پروگراموں، خاص طور پر امرت 2.0 اور اربن چیلنج فنڈ سے ہم آہنگ ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک اس سے قبل ہندوستان میں کئی شہری منصوبوں کی حمایت کر چکا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد