صرافہ بازار میں سونا مہنگا، چاندی نے بھی بڑی چھلانگ لگائی
نئی دہلی، 21 اگست (ہ س)۔امریکی بانڈ مارکیٹ میں آئی گراوٹ کا اثر دنیا بھر کے صرافہ بازاروں میں نظرآرہا ہے۔ بین الاقوامی بازار میں سونا اور چاندی دونوں چمکدار دھاتوں نے زبردست چھلانگ لگائی ہے۔ سونا اور چاندی کی قیمتوں میں آئی عالمی تیزی کا اثر آج گھر
علامتی تصویر


نئی دہلی، 21 اگست (ہ س)۔امریکی بانڈ مارکیٹ میں آئی گراوٹ کا اثر دنیا بھر کے صرافہ بازاروں میں نظرآرہا ہے۔ بین الاقوامی بازار میں سونا اور چاندی دونوں چمکدار دھاتوں نے زبردست چھلانگ لگائی ہے۔ سونا اور چاندی کی قیمتوں میں آئی عالمی تیزی کا اثر آج گھریلو صرافہ بازار میں بھی ابتدائی کاروبار کے دوران نظر آ رہا ہے۔ ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں سونا آج 3,970 روپے فی 10 گرام سے لے کر 4,320 روپے فی 10 گرام تک مہنگا ہو گیا ہے۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں آج 10,200 روپے فی کلوگرام تک کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔قیمت میں ہونے والی اس تبدیلی کی وجہ سے ملک کے زیادہ تر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا آج 1,59,280 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,59,430 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا آج 1,46,010 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,46,160 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی تیزی آنے کے سبب یہ چمکدار دھات دہلی صرافہ بازار میں آج 2,55,100 روپے فی کلوگرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔دہلی میں 24 کیرٹ سونا آج 1,59,430 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,46,160 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ وہیں ملک کے معاشی دارالحکومت ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,59,280 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,46,010 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی ریٹیل قیمت 1,59,330 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,46,060 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ان اہم شہروں کے علاوہ چنئی میں 24 کیرٹ سونا آج 1,59,280 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر اور 22 کیرٹ سونا 1,46,010 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,59,280 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,46,010 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,59,330 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,46,060 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,59,430 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,46,160 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,59,330 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,46,060 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنؤ کے صرافہ بازار میں 24 کیرٹ سونا آج 1,59,430 روپے فی 10 گرام کی سطح پر اور 22 کیرٹ سونا 1,46,160 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازار میں بھی آج سونا ابتدائی کاروبار کے دوران زبردست مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھوبنیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,59,280 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 1,46,010 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande