بلوچستان میں پاکستانی فوج کے ڈرون حملے میں چار مزدور ہلاک، سرنان شہر پر باغیوں کا کنٹرول
اسلام آباد، 21 اگست (ہ س)۔ پاکستان کے بلوچستان صوبے میں فوج کے ڈرون حملے میں چار مزدور ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ اس دوران پاکستانی فوج اور بلوچستان کے باغیوں کے درمیان مسلح تصادم مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ باغیوں نے فوج اور پولیس کے قبضے سے
بلوچستان میں پاکستانی فوج کے ڈرون حملے میں چار مزدور ہلاک، سرنان شہر پر باغیوں کا کنٹرول


اسلام آباد، 21 اگست (ہ س)۔

پاکستان کے بلوچستان صوبے میں فوج کے ڈرون حملے میں چار مزدور ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ اس دوران پاکستانی فوج اور بلوچستان کے باغیوں کے درمیان مسلح تصادم مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ باغیوں نے فوج اور پولیس کے قبضے سے ایک شہر کو آزاد کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

’دی بلوچستان پوسٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈرون حملہ جمعرات کی شام مستونگ ضلع کے کھڑکوچہ کے گیت علاقے میں واقع ایک باغ میں کیا گیا۔ اس حملے میں باغ میں کام کر رہے چار مزدور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ تین مزدور زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں کے نام گل خان مگھیری، عمران، عبیداللہ اور جہانزیب ابارو ہیں۔ تینوں زخمیوں علی رضا مینگل، نصیب اللہ ابڑو اور خالد حسین کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

اس دوران بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ترجمان جائند بلوچ نے کہا کہ جمعرات کو باغیوں نے پشین کے سرنان شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ پولیس اسٹیشن اور سرکاری دفاتر اب بی ایل اے کے کنٹرول میں ہیں۔ اس دوران باغیوں نے ایک پولیس اسٹیشن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام بڑی تعداد میں مسلح بلوچ سرنان میں داخل ہوئے۔ جنگجوو¿ں نے دو افسران کو بھی حراست میں لیا اور بعد میں انہیں رہا کر دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande