
بازار کی مضبوطی سے سرمایہ کاروں کو 1.42 لاکھ کروڑ کا منافعنئی دہلی، 20 اگست (ہ س)۔ امریکی بانڈ مارکیٹ میں آئی نرمی کی وجہ سے ایشیا کے زیادہ تر شیئر بازاروں میں بنے جوش و خروش کے ماحول اور گھریلو شیئر بازار میں نچلی سطح سے ہوئی خریداری کے سبب آج سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس نے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے جاری گراوٹ کے سلسلے پر بریک لگا دیا۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ دن کے پہلے سیشن میں کبھی کبھی فروخت کا دباو بھی بنتا رہا، لیکن دوپہر 12.30 بجے کے بعد خریداروں نے خریداری کا یکطرفہ زور بنا دیا، جس سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی مضبوطی اور بڑھ گئی۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.82 فیصد اور نفٹی 0.64 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 558.77 پوائنٹس یعنی 0.73 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 77,468.45 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی منافع وصولی شروع ہونے کی وجہ سے پہلے 15 منٹ میں ہی یہ انڈیکس اوپننگ لیول سے قریب 100 پوائنٹس گر کر 77,371 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے سینسیکس کی مضبوطی اور بڑھنے لگی۔ خاص طور پر، دوپہر 12.30 بجے کے بعد بازار میں تیزی لانے والے پوری طرح سے حاوی ہو گئے۔مسلسل ہو رہی خریداری کی وجہ سے یہ انڈیکس 701.43 پوائنٹس یعنی 0.91 فیصد کے اضافے کے ساتھ 77,611.11 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ تاہم، کاروبار کے آخری آدھے گھنٹے میں منافع وصولی شروع ہو جانے کے سبب سینسیکس دن کی اوپری سطح سے 70 پوائنٹس سے زیادہ گر کر 628.04 پوائنٹس یعنی 0.82 فیصد کی تیزی کے ساتھ 77,537.72 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 147.15 پوائنٹس یعنی 0.61 فیصد کے اضافے کے ساتھ 24,225.45 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی منافع وصولی کے سبب فروخت شروع ہو گئی، جس کے باعث یہ انڈیکس اوپننگ لیول سے 40 پوائنٹس سے زیادہ گر کر 24,184.55 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس سے نفٹی کی مضبوطی بڑھنے لگی۔مسلسل ہو رہی خریداری کے سبب یہ انڈیکس 186.85 پوائنٹس یعنی 0.78 فیصد کی چھلانگ لگا کر 24,265.15 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ تاہم، آخر میں انٹرا ڈے سیٹلمنٹ کی وجہ سے ہوئی فروخت کے باعث نفٹی دن کی اوپری سطح سے 33 پوائنٹس سے زیادہ گر کر 153.55 یعنی 0.64 فیصد کے اضافے کے ساتھ 24,231.85 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔آج دن بھر کے کاروبار کے دوران شیئر بازار کے زیادہ تر سیکٹورل انڈیکس مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں بند ہوئے۔ میڈیا اور رئیلٹی انڈیکس سیکٹر کے شیئروں کی آج جم کر خریداری ہوتی رہی، جس کی وجہ سے نفٹی کا میڈیا انڈیکس دو فیصد اور رئیلٹی انڈیکس 1.40 فیصد کا اضافہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ اسی طرح نفٹی کا ایف ایم سی جی انڈیکس 1.03 فیصد اور آئی ٹی انڈیکس 0.79 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ بند ہوئے۔اس کے علاوہ بینکنگ، آٹوموبائل، کیپیٹل گڈز، کنزیومر ڈیوریبلس، ہیلتھ کیئر، آئل اینڈ گیس اور میٹل انڈیکس بھی مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں بند ہوئے۔ صرف نفٹی کا پبلک سیکٹر انٹرپرائز انڈیکس 0.08 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوا۔ براڈر مارکیٹ میں بھی آج مسلسل خریداری ہوتی رہی، جس کے سبب نفٹی کا مڈ کیپ انڈیکس 0.41 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح سمال کیپ انڈیکس نے 0.68 فیصد کی تیزی کے ساتھ آج کے کاروبار کا اختتام کیا۔آج شیئر بازار میں آئی مضبوطی کے سبب شیئر بازار کے سرمایہ کاروں کے اثاثوں میں 1.40 لاکھ کروڑ روپے سے بھی زیادہ کا اضافہ ہو گیا۔ بی ایس ای میں لسٹڈ کمپنیوں کا مارکیٹ کیپیٹلائزیشن آج کے کاروبار کے بعد بڑھ کر 491.48 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری دن یعنی بدھ کو ان کا مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 490.06 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح سرمایہ کاروں کو آج کے کاروبار سے تقریباً 1.42 لاکھ کروڑ روپے کا منافع ہوا۔آج دن بھر کے کاروبار کے دوران بی ایس ای میں 4,549 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں 2,450 شیئر اضافے کے ساتھ بند ہوئے، جبکہ 1,874 شیئروں میں گراوٹ کا رجحان رہا، وہیں 225 شیئر بغیر کسی اتار چڑھاو کے بند ہوئے۔ این ایس ای میں آج 3,070 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 1,842 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں اور 1,228 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں بند ہوئے۔اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 25 شیئر اضافے کے ساتھ، چار شیئر گراوٹ کے ساتھ اور ایک شیئر بغیر کسی اتار چڑھاو کے بند ہوا۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 39 شیئر سبز نشان میں، 10 شیئر سرخ نشان میں اور ایک شیئر بغیر کسی اتار چڑھاو کے بند ہوا۔پورے دن ہوئی خرید و فروخت کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے ایٹرنل 2.48 فیصد، شری رام فنانس 2.01 فیصد، کوٹک مہندرا 1.82 فیصد، آئی ٹی سی 1.72 فیصد اور بجاج فنانس 1.37 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ آج کے ٹاپ 5 گینرس کی فہرست میں شامل ہوئے۔ دوسری جانب، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس 1.10 فیصد، ہنڈالکو انڈسٹریز 0.88 فیصد، انٹر گلوب ایوی ایشن 0.54 فیصد، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی 0.48 فیصد اور نیسلے 0.48 فیصد کی کمزوری کے ساتھ آج کے ٹاپ 5 لوزرس کی فہرست میں شامل ہوئے۔ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن