دس لاکھ میٹرک ٹن تک چینی کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت
نئی دہلی، 20 اگست (ہ س):۔ مرکزی حکومت نے 31 اکتوبر تک 10 لاکھ میٹرک ٹن خام چینی کی درآمد کو کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ رکھنے کی اجازت دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد صنعت میں خام مال کی دستیابی برقرار رکھنا اور سپلائی مینجمنٹ کو آسان بنانا ہے۔ وزارت تجارت و
10 لاکھ میٹرک ٹن تک چینی کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت


نئی دہلی، 20 اگست (ہ س):۔

مرکزی حکومت نے 31 اکتوبر تک 10 لاکھ میٹرک ٹن خام چینی کی درآمد کو کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ رکھنے کی اجازت دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد صنعت میں خام مال کی دستیابی برقرار رکھنا اور سپلائی مینجمنٹ کو آسان بنانا ہے۔

وزارت تجارت و صنعت کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) نے جمعرات کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے خام چینی کی درآمد سے متعلق پالیسی شرائط میں ترمیم کی ہے۔ اس کے تحت 10 لاکھ میٹرک ٹن خام چینی کو ٹیرف ریٹ کوٹے کے تحت ڈیوٹی فری رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایڈوانس آتھرائزیشن کو ایک مرتبہ ٹیرف ریٹ کوٹا اسکیم میں تبدیل کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔ یہ سہولت نوٹیفکیشن کی تاریخ تک درآمد کی گئی خام چینی کی مقدار پر لاگو ہوگی۔ درآمد شدہ خام چینی سے تیار کی جانے والی ریفائنڈ چینی کو 31 اکتوبر تک مارکیٹ میں فروخت کرنا ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande