جے پی ایس سی-2025 امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں عرضی دائر
جے پی ایس سی-2025 امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں عرضی دائر نئی دہلی، 20 اگست (ہ س)۔ سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کر کے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) 2025 کے امتحان میں مبینہ
سپریم کورٹ۔ فائل فوٹو


جے پی ایس سی-2025 امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں عرضی دائر

نئی دہلی، 20 اگست (ہ س)۔ سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کر کے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) 2025 کے امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کی آزادانہ سی بی آئی جانچ کرائی جائے۔ یہ عرضی سماجی کارکن ہری شرن دیوگن نے دائر کی ہے۔ وکیل ستیم سنگھ راجپوت کے توسط سے دائر کردہ عرضی میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کی جانچ جھارکھنڈ سی آئی ڈی سے لے کر سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو سونپی جائے۔

عرضی میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایک ایسی تفتیشی ایجنسی مقرر کی جائے جو ریاستی حکومت کے اثر و رسوخ سے آزاد ہو، تاکہ عام عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔ یہ تنازعہ 19 اپریل کو منعقد ہونے والے جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن کے پریلمز امتحان سے وابستہ ہے۔ اس کا نتیجہ 2 جولائی کو جاری کیا گیا تھا۔ نتائج کے اعلان کے بعد ایک امیدوار کی او ایم آر شیٹ کی کاپی وائرل ہوئی تھی، جس میں اس نے 100 میں سے محض 48 سوالات حل کرنے کی کوشش کی تھی اور اس کے باوجود وہ کوالیفائی کر گیا۔

اس معاملے میں جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن کو اس بات کے لیے بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا کہ اس نے امتحان کے انعقاد کے لیے ٹی ایس ڈی پی ایل کا انتخاب کیا تھا۔ ٹی ایس ڈی پی ایل کو اس امتحان سے چند ماہ قبل ہی جھارکھنڈ اسٹاف سلیکشن کمیشن نے بے ضابطگیوں کی شکایات کے بعد بلیک لسٹ کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande