
نئی دہلی، 20 اگست (ہ س):۔
ہندوستان نے فلسطین میں اپنے آٹھویں فوری موثر منصوبے کے تحت جیریکو میں واقع ویمن چیریٹیبل سوسائٹی اسکول میں تعلیمی سہولیات کو اپ گریڈ کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد مقامی طلبہ کے لیے بہتر اور جدید تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔ اس کے تحت کلاس رومز میں کمپیوٹر اور دیگر ضروری تعلیمی آلات فراہم کیے گئے ہیں۔
وزارت خارجہ کے مطابق، سکریٹری (سی پی وی و او آئی اے) سفیر شری پریہ رنگناتھن نے جیریکو ویمن چیریٹیبل سوسائٹی اسکول میں منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جیریکو اور وادی اردن کے گورنر ڈاکٹر حسین حمایل سمیت مقامی حکام بھی موجود تھے۔ افتتاح کے دوران نئے کمپیوٹر روم اور تعلیمی سہولیات کا معائنہ کیا گیا۔
ہندوستان کے فوری موثر منصوبے مقامی برادریوں کی ضروریات کے مطابق چھوٹے پیمانے کے ترقیاتی منصوبوں کی حمایت کرتے ہیں۔ فلسطین میں تعلیم، صحت، ٹیکنالوجی اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے شعبوں میں ایسے منصوبوں کے ذریعے ہندوستان مقامی سطح پر براہِ راست فائدہ پہنچانے پر زور دے رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ