
کے اے ایس آفیسر کی ڈیپوٹیشن کے خلاف اسمبلی اسٹاف کا احتجاجسرینگر، 20 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ملازمین نے جمعرات کو اسمبلی احاطے کے اندر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کے ڈپٹی سکریٹری بلال احمد میر کو تعینات کرنے کے حکم کے خلاف احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق، نعرے لگاتے ہوئے احتجاجی ملازمین نے کہا کہ ڈیپوٹیشن آرڈر اسمبلی سکریٹریٹ کے قائم کردہ قواعد اور انتظامی طریقہ کار کے خلاف ہے۔ انہوں نے حکام سے فی الفور فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔ عملے نے کہا کہ جب تک حکم پر نظرثانی نہیں ہو جاتی وہ اپنے مطالبات کے لیے دباؤ ڈالتے رہیں گے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir