وزیراعلیٰ نے جن کوشل کیندر اور سویم سواستھیہ کیندر کا افتتاح کیا
نئی دہلی، 20 اگست (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات کو موتی نگر اسمبلی حلقہ میں ’دی مدن لال کھرانہ فاو¿نڈیشن‘ کے ذریعہ قائم کردہ جن کوشل کیندر اور سویم سواستھیہ کیندر کا افتتاح کیا۔ اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں،
INAUGURATED-JAN-KAUSHAL-SWAYAM


نئی دہلی، 20 اگست (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات کو موتی نگر اسمبلی حلقہ میں ’دی مدن لال کھرانہ فاو¿نڈیشن‘ کے ذریعہ قائم کردہ جن کوشل کیندر اور سویم سواستھیہ کیندر کا افتتاح کیا۔

اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ مراکز نوجوانوں کو اے آئی اور جدید مہارتوں سے بااختیار بنائیں گے، جبکہ شہریوں کو صحت کی بہتر دیکھ بھال سے بھی جوڑیں گے۔

عوامی خدمت کا یہی جذبہ آنجہانی مدن لال کھرانہ کے خوشحال اور بااختیار دہلی کے وژن کو آگے بڑھاتا ہے۔ انہوں نے اس متاثر کن اقدام کے لئے ایم ایل اے ہریش کھرانہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایم پی بانسوری سوراج، ایم ایل اے امنگ بجاج اور ضلع صدر ویریندر ببر موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande