
نئی دہلی، 20 اگست (ہ س)۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور اس سے وابستہ مختلف تنظیموں کے کام کے ذریعے آسام سمیت ملک کے شمال مشرقی خطہ میں سماجی اور ثقافتی تبدیلیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والی انگریزی کتاب ”گرٹ اینڈ گلوری“ کا اجرا سنگھ کے دہلی میں واقع صدر دفتر کیشو کنج میں 25 اگست کوکیا جائے گا۔پروگرام میں آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے اور پنچ جنیہ کے ایڈیٹر ہتیش شنکر مہمان اعزازی کے طور شرکت کریں گے۔
تقریب کے منتظمین کے مطابق انگریزی میں تخلیق کردہ کتاب ”گرٹ اینڈ گلوری“ کے مصنف ابھیجیت جوگ ہیں۔اسے سروچی پبلی کیشنز نے شائع کیا ہے۔ آسام کے مختلف علاقوں میں 1965 سے 1971 تک آر ایس ایس کے پرچارک کے طور پر خدمات انجام دینے والے ہری بھاو¿ میراسدار کا کتاب کے مواد کو مرتب کرنے میں کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے ریاست بھر میں کم از کم 175 کارکنوں کا انٹرویو کیا اور دیگر معلومات جمع کیں۔
ہری بھاو¿ میراسدار نے ہندوستھان سماچار کو بتایا کہ اس کتاب میں سنگھ اور اس کی مختلف تنظیموں کی شمال مشرقی علاقوں میں خدمات کے ذریعہ سماجی اور ثقافتی تبدیلیوں کو مختصر طور پربیان کرتی ہے۔ اس میں 62 کارکنوں کے انٹرویو بھی شامل ہیں جنہوں نے آسام میں آر ایس ایس کے کام کی توسیع میں اہم کردار ادا کیا۔
میراسدار کے مطابق، آسام سمیت شمال مشرق میں سنگھ کے کام کے ذریعے لائی گئی ثقافتی تبدیلیوں اور اس کے کارکنوں کے تعاون کو بیان کرنے والی کوئی مستند کتاب نہیں تھی ۔ یہ کتاب اس خلا کو پر کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اس کتاب کی بنیاد پر، ہم یہ سمجھیں گے کہ سنگھ کے کام کی توسیع کے بعد سے آسام اور دیگر خطوں میں سماجی اور ثقافتی تبدیلیاں کیسے آئی ہیں اور کن اہم شخصیات نے اس تبدیلی میں اپنا تعاون دیا ہے۔
انگریزی کے بعد یہ کتاب جلد ہی مراٹھی، ہندی اور آسامی زبانوں میں بھی شائع کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد