للت مودی کی عرضی خارج، بی ڈی آر بلڈرز کو جائیداد حوالے کرنے کا حکم
نئی دہلی، 20 اگست (ہ س):۔ دہلی ہائی کورٹ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سابق کمشنر للت مودی کی وسنت وہار واقع جائیداد ایک بلڈر کو فروخت کرنے سے متعلق 2016 کے ثالثی فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی خارج کردی ہے۔ جسٹس ہریش ویدناتھن شنکر نے کہا ک
للت مودی کی عرضی خارج، بی ڈی آر بلڈرز کو جائیداد حوالے کرنے کا حکم


نئی دہلی، 20 اگست (ہ س):۔

دہلی ہائی کورٹ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سابق کمشنر للت مودی کی وسنت وہار واقع جائیداد ایک بلڈر کو فروخت کرنے سے متعلق 2016 کے ثالثی فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی خارج کردی ہے۔ جسٹس ہریش ویدناتھن شنکر نے کہا کہ للت مودی یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ اس معاملے میں واحد ثالث کو فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں تھا۔

عدالت نے کہا کہ ابتدا میں وہ للت مودی کی عرضی منظور کرنے جا رہی تھی، لیکن عرضی کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا۔ تنازع وسنت وہار کے 32، پچھمی مارگ پر واقع 858 مربع گز کی جائیداد سے متعلق ہے۔ بی ڈی آر بلڈرز نے 2009 سے 2012 کے درمیان للت مودی کو مالی مدد فراہم کی تھی۔ اس کے بعد 2014 میں دونوں فریقوں کے درمیان معاہدہ ہوا کہ للت مودی مذکورہ جائیداد فروخت کردیں گے۔ بعد میں یہ تنازع ثالثی کے لیے بھیج دیا گیا۔

دونوں فریقوں نے تنازع حل کرنے کے لیے 2016 میں مشترکہ طور پر وکیل نریش گپتا کو ثالث مقرر کیا۔ ثالث نے نومبر 2016 میں فیصلہ دیا کہ معاہدے کی شرائط کے مطابق للت مودی جائیداد کا قبضہ بی ڈی آر بلڈرز کے ڈائریکٹر راجیش گپتا کے حوالے کریں۔

دونوں فریقوں نے ثالث کے حکم سے اتفاق کرتے ہوئے اس پر دستخط بھی کیے تھے اور کہا تھا کہ وہ اسے چیلنج نہیں کریں گے۔ تاہم، للت مودی نے ثالثی کے اس فیصلے کو چیلنج کردیا۔ اب ہائی کورٹ نے ان کی عرضی خارج کرتے ہوئے بی ڈی آر بلڈرز کو جائیداد حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande