کابینہ کا فیصلہ: لداخ میں قائم ہوگی جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی بینچ
نئی دہلی، 20 اگست (ہ س): مرکزی حکومت نے لداخ کے دور دراز علاقوں میں لوگوں کو فوری انصاف فراہم کرنے کے لیے وہاں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی ایک بینچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو کابینہ کے اس فیصلے کا اعلان کیا۔ ا
کابینہ کا فیصلہ: لداخ میں قائم ہوگی جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی بینچ


نئی دہلی، 20 اگست (ہ س):

مرکزی حکومت نے لداخ کے دور دراز علاقوں میں لوگوں کو فوری انصاف فراہم کرنے کے لیے وہاں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی ایک بینچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو کابینہ کے اس فیصلے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت لداخ کی ہمہ جہت ترقی اور آئینی تحفظات کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

وزیر داخلہ نے ایکس پر کہا، ”وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے لداخ میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی ایک بینچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے لداخ کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے شہریوں کے لیے انصاف تک رسائی میں نمایاں بہتری آئے گی اور انہیں قانونی خدمات حاصل کرنے میں لگنے والا وقت بھی کم ہوگا۔“

انہوں نے کہا کہ حکومت لداخ کی ہمہ جہت ترقی اور آئینی تحفظات کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande