امریکی ریاست ایڈاہو کے ریسٹورنٹ میں تین لوگوں کا گولی مار کر قتل، شوٹر بھی ہلاک
واشنگٹن، 2 اگست (ہ س)۔ امریکہ کی پہاڑی ریاست ایڈاہو کے ٹوئن فالز شہر کے مشہور ان-این-آوٹ برگر نامی ریسٹورنٹ میں ہفتہ کی دوپہر تین لوگوں کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ مبینہ بندوق بردار بھی بھاگتے وقت مارا گیا۔ مہلکین کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ اس
یہ حادثہ ایڈاہو کے ٹوئن فالز شہر کے ان-این-آوٹ برگر نامی ریسٹورنٹ میں ہوا ہے۔ فوٹو: کے ایم وی ٹی


واشنگٹن، 2 اگست (ہ س)۔ امریکہ کی پہاڑی ریاست ایڈاہو کے ٹوئن فالز شہر کے مشہور ان-این-آوٹ برگر نامی ریسٹورنٹ میں ہفتہ کی دوپہر تین لوگوں کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ مبینہ بندوق بردار بھی بھاگتے وقت مارا گیا۔ مہلکین کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ اس ریسٹورنٹ کا ایک ہفتے پہلے ہی دھوم دھام سے افتتاح کیا گیا تھا۔

خبر رساں چینل سی بی ایس نیوز کے مقامی نشریاتی مرکز کے ایم وی ٹی کی رپورٹ کے مطابق، ٹوئن فالز شہر کے رابطہ عامہ افسر جوش پامر نے بتایا کہ پولیس نے حادثے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ فائرنگ میں تین لوگوں کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ شوٹر بھاگتے وقت مارا گیا ہے۔ وہ پولیس کی گولی سے مارا گیا یا اس نے خود کو گولی مار لی، یہ ابھی صاف نہیں ہو سکا ہے۔

کے ایم وی ٹی کے مطابق، سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں بدحواس لوگ ریسٹورنٹ سے نکل کر بلو لیکس اور برج ویو چوراہے کی طرف بھاگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ دوسری ویڈیو میں ایک شخص بندوق پکڑے ہوئے ڈرائیو-تھرو میں ایک کار کے پاس آتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس ویڈیو کو ریکارڈ کرنے والے الیکسس ایگوئلر نے کہا کہ وہ اور اس کے کچھ دوست برگر کھانے کے لیے اس ریسٹورنٹ میں جا رہے تھے۔ اچانک گولی چلنے کی آواز سنائی دی۔ اس کے بعد لوگ ریسٹورنٹ سے جان بچا کر بھاگتے نظر ائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈاہو ریاست کی تمام سرحدیں سیل کر دی گئی ہیں۔ اس ریاست کی سرحدیں مونٹانا، وایومنگ، نیواڈا، یوٹاہ، اوریگن، واشنگٹن اور کینیڈا کے برٹش کولمبیا صوبے سے ملتی ہیں۔ ٹوئن فالز کے پولیس چیف میتھیو ہکس نے کہا کہ لوگ گھبرائیں نہیں۔ اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ شوٹر نے قتل کے اس حادثے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande