
لندن،02اگست(ہ س)۔پیرو میں نازکا لائنز کی فضائی سیر کے لیے جانے والا ایک چھوٹا سیاحتی طیارہ ہفتے کے روز گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت اور حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ جنوبی پیرو میں واقع مشہور نازکا لائنز کے آثارِ قدیمہ کے مقام کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔ طیارے میں 11 سیاح اور 2 پائلٹ سوار تھے، اور کوئی بھی شخص زندہ نہ بچ سکا۔حکام کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً ایک بجے پیوبلو ویخو کے علاقے میں پیش آیا۔ طیارے نے پسکو کے ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی اور نازکا لائنز کی فضائی سیر پر تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ اچانک گر کر تباہ ہوا، تاہم حادثے کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی۔ متعلقہ اداروں نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔نازکا لائنز جنوبی پیرو کا ایک معروف سیاحتی مقام ہے، جہاں صحرائی زمین پر ہزاروں سال قدیم دیوقامت نقوش اور اشکال موجود ہیں۔ یہ مقام یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے اور ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سیاح ان پراسرار زمینی نقوش کو فضائ سے دیکھنے کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan