خواتین ہاکی ورلڈ کپ: پول ڈی میں پہلے مقام کے لیے جمعرات کو انگلینڈ سے ٹکرائے گی بھارتی ٹیم
ایمسٹیلوین (نیدرلینڈس)، 19 اگست (ہ س): بھارتی خواتین کی ٹیم جمعرات کو ایمسٹیلوین میں ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے پہلے مرحلے کے اپنے آخری میچ میں انگلینڈ سے مقابلہ کرے گی۔ بھارتی ٹیم کی کوشش پول ڈی میں پہلا مقام حاصل کرنے کی ہوگی۔ سیمی فائنل کی
خواتین ہاکی ورلڈ کپ: پول ڈی میں پہلے مقام کے لیے جمعرات کو انگلینڈ سے ٹکرائے گی بھارتی ٹیم


ایمسٹیلوین (نیدرلینڈس)، 19 اگست (ہ س): بھارتی خواتین کی ٹیم جمعرات کو ایمسٹیلوین میں ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے پہلے مرحلے کے اپنے آخری میچ میں انگلینڈ سے مقابلہ کرے گی۔ بھارتی ٹیم کی کوشش پول ڈی میں پہلا مقام حاصل کرنے کی ہوگی۔ سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے یہ مقابلہ انتہائی اہم ہے۔

بھارتی ٹیم فی الحال پول ڈی میں دو میچوں سے چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس کے پوائنٹس چین کے برابر ہیں، لیکن بہتر گول فرق کی بنیاد پر بھارت آگے ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 2-2 سے ڈرا رہا تھا، جس کے بعد سلیمہ ٹیٹے کی قیادت والی بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 6-1 سے شکست دی۔ انگلینڈ کی خواتین ٹیم تین پوائنٹس کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے اور ٹورنامنٹ میں اپنی دعویداری برقرار رکھے ہوئے ہے۔

مقابلے سے قبل بھارتی ٹیم کے چیف کوچ سورڈ مارین نے کہا کہ یہ ایک دلچسپ میچ ہوگا۔ انہوں نے کہا، ’’گزشتہ مرتبہ ہم ان سے (ایف آئی ایچ ورلڈ کپ کوالیفائر میں) ہار گئے تھے اور اب یہ دیکھنا ہوگا کہ ہم نے کتنی ترقی کی ہے اور کیا ہم ان کے قریب پہنچ پائے ہیں۔‘‘

ہاکی انڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف فتح کا ایک سب سے بڑا مثبت پہلو یہ تھا کہ گول کرنے کی ذمہ داری تمام بھارتی کھلاڑیوں میں یکساں طور پر تقسیم رہی، جس میں چھ مختلف بھارتی کھلاڑیوں نے گول کیے۔ اس سے انگلینڈ کے خلاف ہائی پریشر مقابلے کی تیاری کر رہی بھارتی ٹیم کو مزید حوصلہ ملا ہے۔

بھارت کی نوجوان کھلاڑیوں کا ابھرنا بھی اس مہم کی ایک خاص بات رہی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف گول کرنے والی کھلاڑیوں میں ساکشی رانا اور سنیلیتا ٹوپّو شامل تھیں، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ ٹیم کی اگلی نسل بڑے اسٹیج پر اپنی جگہ بنانا شروع کر رہی ہے۔ ان کی ترقی میں نیہا، نونیت کور اور سوشیلا چانو جیسی کھلاڑیوں کے تجربے اور موجودہ کارکردگی کا بھی اہم کردار رہا ہے۔

ہاکی انڈیا کے مطابق کپتان سلیمہ کی قیادت میں بھارت نے ثابت کیا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے چیلنجز کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ساتھ ہی اپنے جارحانہ انداز کو بھی برقرار رکھتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande