
علی گڑھ, 19 اگست (ہ س)۔
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن نے روزیف فاؤنڈیشن کے اشتراک سے انٹرنز کے لیے ‘‘احتیاطی صحت اہم ہے: ذہن، جسم اور ماہواری کی صحت’’ موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا۔
پروگرام میں ڈی ایس ڈبلیو ڈاکٹر محمد اطہر انصاری، شعبہ کمیونٹی میڈیسن کی چیئرپرسن ڈاکٹر عظمیٰ ارم اور ڈاکٹر محمد سلمان شاہ وغیرہ نے شرکت کی۔
ڈاکٹر ثمینہ احمد، ڈاکٹر محمد یاسر زبیر اور ڈاکٹر ثنا نواب نے احتیاطی نگہداشت، صحت مند طرزِ زندگی کے طریقوں، ذہنی دباؤ سے نمٹنے، ذہنی صحت، غذائیت، ماہواری میں صفائی اور بیماریوں سے بچاؤ کے امور و مسائل پر خطاب کیا۔ باہمی تبادلہ خیال پر مبنی نشستوں نے شرکاء کو غلط فہمیوں پر سوال اٹھانے، صحت مند طریقے اپنانے اور اپنے کنبہ اور سماج میں صحت کا ذمہ دار سفیر بننے کی ترغیب دی۔
یہ پروگرام روزیف فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر محمد اسرار الحق کی رہنمائی میں منعقد ہوا، جس میں ایگزیکٹیٹیورکن شباب عالم نے بھی تعاون کیا۔ عافیہ نے پروگرام کو مربوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ انٹرن شپ پروگرام کی اسٹوڈنٹ کوآرڈنیٹر آمنہ بانو اور رضاکار عافیہ، اسماء بانو، فوزیہ چودھری، صفیہ پروین، عبا، بشریٰ، مہک، منتشا اور لاریب نے تعاون کیا۔ حمزہ احمد، عریب، ایان اور راہب نے بھی پروگرام کے انعقاد میں تعاون کیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ