ہاتھیوں کے ریوڑ کو گزرنے کے لیے روکی گئی راجدھانی ایکسپریس
گوہاٹی، 19 اگست (ہ س)۔ آسام کے ہوجائی ضلع میں ہاتھیوں کے جھنڈ کے ریلوے ٹریک کو عبور کرنے کے دوران ڈاون راجدھانی ایکسپریس کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا ۔ یہ واقعہ لنکا رینج کے تحت ہوائی پور میں پیش آیا۔ آسام کے وزیر جنگلات جینت ملابروا نے بدھ کے رو
Rajdhani-Express-halted-briefl


گوہاٹی، 19 اگست (ہ س)۔ آسام کے ہوجائی ضلع میں ہاتھیوں کے جھنڈ کے ریلوے ٹریک کو عبور کرنے کے دوران ڈاون راجدھانی ایکسپریس کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا ۔ یہ واقعہ لنکا رینج کے تحت ہوائی پور میں پیش آیا۔

آسام کے وزیر جنگلات جینت ملابروا نے بدھ کے روز ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا ہاتھیوں کے ریوڑ کے ریلوے ٹریک پار کرنے کی وجہ سے ٹرین کو کلومیٹر نمبر 167/8 پرروک دیا گیا تھا۔محکمہ جنگلات کے عملہ، لوکو پائلٹ اور لامڈنگ ریلوے کنٹرول روم کیمستعدی کی وجہ سے ہاتھیوں کے جھنڈ نے بحفاظت پٹریوں کو پار کیا۔ اس کے بعد راجدھانی ایکسپریس نے پھرسے اپنا سفر شروع کیا۔

وزیر نے جنگلات کے اہلکاروں کی مستعدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کا عملہ جنگلی حیاتیات کے تحفظ کے لیے ہر روز مسلسلمحتاط رہتاہے۔ ہاتھیوں کا ریلوے ٹریک کو محفوظ پار کرنا ان کی مستعد کوششوں کی ایک اور مثال ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande