
علی گڑھ, 19 اگست (ہ س)۔
ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے پروفیسر راشد علی کو 20 اگست 2026 سے آئندہ دو سال کی مدت کے لیے سر شاہ سلیمان ہال کا پرووسٹ مقرر کیا گیا ہے۔ڈاکٹر راشد علی زاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ مکینیکل انجینئرنگ میں 2023 سے پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے بی۔ای، ایم۔ٹیک اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں بھی اے ایم یو سے حاصل کی ہیں۔ وہ ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ (HPC) لیب کے انچارج ہیں اور تدریس کا 20 سال سے زائد تجربہ رکھتے ہی۔ ان کی خصوصی تحقیقی دلچسپیوں میں سیال حرکیات کی کمپیوٹیشنل ماڈلنگ، سیال میکینکس، حرارت کی منتقلی، تہہ دار بہاؤ اور مخلوط حرارتی بہاؤ شامل ہیں۔ ڈاکٹر راشد علی نے متعدد قومی و بین الاقوامی تحقیقی جرائد اور کانفرنسوں میں اپنے تحقیقی مقالے شائع کیے ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ