اے ایم یو کے جے این ایم سی میں جدید ترین اِسکلز و سیمولیشن لیب کا افتتاح
علی گڑھ، 19 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج نے اپنی اِسکلز و سیمولیشن لیب کی جدید کاری کی ہے، جس کا افتتاح جے این ایم سی کے قدیم او پی ڈی کمپلیکس میں منعقدہ ایک تقریب میں اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون ن
پروفیسر عبید احمد


علی گڑھ، 19 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج نے اپنی اِسکلز و سیمولیشن لیب کی جدید کاری کی ہے، جس کا افتتاح جے این ایم سی کے قدیم او پی ڈی کمپلیکس میں منعقدہ ایک تقریب میں اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے کیا۔

وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ معیاری تعلیم، تحقیق، جدت اور زندگی بھر سیکھنے کا عمل ایک فعال اور مؤثر نظامِ صحت کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیمولیشن پر مبنی تربیت طبی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر بہتر بناتی ہے، ساتھ ہی محفوظ، اخلاقی اور مریض پر مرکوز نگہداشت کے مقصد کی تکمیل بھی کرتی ہے۔

پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان نے تعلیمی امتیاز کے حصول اور باصلاحیت، پراعتماد اور ہمدرد صحت ماہرین تیار کرنے کے لیے تدریس کے جدید طریق ہائے کار اپنانے اور جدید بنیادی ڈھانچے کی ضرورت پر زور دیا۔

فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر محمد خالد نے تعلیمی جدت، باقاعدہ عملی مشق، منظم تشخیص اور مہارتوں میں مسلسل بہتری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط سیمولیشن سہولت تعلیمی معیار اور مریضوں کی حفاظت سے متعلق طریقہ کار کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہے۔

اِسکلز وسیمولیشن لیب کے کوآرڈینیٹر پروفیسر عبید احمد نے طبی مہارتوں کی نشوونما، منظم فیڈ بیک اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی مسلسل ترقی کے حوالے سے گفتگو کی۔ پروگرام کی نظامت سیمولیشن لیب کی اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہنا علی نے کی۔

یہ جدید کاری جے این ایم سی کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے، جہاں مریضوں کو وسیع پیمانے پر جامع طبی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ پروگرام میں یونیورسٹی کے سینئر عہدیداران، فیکلٹی ممبران، صحت ماہرین اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande