اداکارہ ایشا کوپیکر نے خود کو اندھ بھکت قرار دیا ، کنگنا رناوت کی جانب سے پذیرائی
اداکارہ ایشا کوپیکر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے خود کو فخریہ طور پر ’اندھ بھکت‘ قرار دیا ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ ان کی یہ عقیدت کسی سیاسی جماعت یا رہنما کے تئیں نہیں، بلکہ ملک اور اس کی ترقی کے تئیں ہے۔ ایشا کے اس بیان کو اداکارہ او
اداکارہ ایشا کوپیکر نے خود کو اندھ بھکت قرار دیا ، کنگنا رناوت کی جانب سے پذیرائی


اداکارہ ایشا کوپیکر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے خود کو فخریہ طور پر ’اندھ بھکت‘ قرار دیا ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ ان کی یہ عقیدت کسی سیاسی جماعت یا رہنما کے تئیں نہیں، بلکہ ملک اور اس کی ترقی کے تئیں ہے۔ ایشا کے اس بیان کو اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کی بھی حمایت حاصل ہوئی ۔ کنگنا نے ایشا کوپیکر کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اس طرح کی حب الوطنی سے خود کو جوڑ کر دیکھتی ہیں۔

ایشا نے اپنی ویڈیو میں ملک سے محبت اور سیاسی حمایت کے درمیان فرق سمجھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے محبت کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ شہری اپنے رہنماؤں سے سوال نہیں کرسکتے۔ ان کے مطابق ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور اہم معاملات پر سوال اٹھانا بھی اسی ذمہ داری کا حصہ ہے۔ انہوں نے لوگوں سے سیاست اور رہنماؤں سے بالاتر ہوکر ملک کو ترجیح دینے اور ملک کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

وہیں، کنگنا رناوت نے ایشا کے خیالات کی حمایت کرتے ہوئے اپنی سماجی اور عوامی سرگرمیوں سے متعلق تجربات بھی شیئر کیے۔ انہوں نے 26/11 ممبئی حملوں کے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہروں سمیت مختلف سماجی مسائل پر اپنی آواز اٹھانے کا ذکر کیا۔ کنگنا نے کہا کہ انہیں اپنے ملک اور یہاں کے لوگوں کی ’بھکت‘ ہونے پر فخر ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande