نوئیڈا میں مختلف سڑک حادثات میں پانچ لوگوں کی موت
نوئیڈا، 19 اگست (ہ س)۔ نوئیڈا میں مختلف مقامات پر مختلف سڑک حادثات میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ۔ پولیس کمشنر کے میڈیا انچارج امیش نیتھانی نے بدھ کے روز بتایا کہ بنیادی طور پر آ گرہ ضلع کا رہنے والا دنیش کمار (43) بیٹا-2 تھانہ علاقہ میں کل رات ایک
FIVE-PEOPLE-DIED-IN-VARIOUS-RO


نوئیڈا، 19 اگست (ہ س)۔ نوئیڈا میں مختلف مقامات پر مختلف سڑک حادثات میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ۔ پولیس کمشنر کے میڈیا انچارج امیش نیتھانی نے بدھ کے روز بتایا کہ بنیادی طور پر آ گرہ ضلع کا رہنے والا دنیش کمار (43) بیٹا-2 تھانہ علاقہ میں کل رات ایک سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ بیٹا-2 تھانہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کاسنا تھانہ علاقہ میں کل رات ایک سڑک حادثہ میں جتیندر ولد مہیپال (35) شدید زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ علی رضا کی اہلیہ ریشما رضا (58) کل رات سیکٹر 113 تھانہ علاقہ میں سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئیں۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک اور واقعہ میں لوکیش کمار سنگھ ولد سنجے (34) کل رات سورج پور تھانہ علاقہ میں ایک سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بادل پور تھانہ علاقہ میں کل رات سڑک حادثہ میں ایک 50 سالہ نامعلوم شخص کی موت ہوگئی۔ میڈیا انچارج نے بتایا کہ پولیس قریبی لوگوں کی مدد سے لاش کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande