زمبابوے کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے جنوبی افریقی خواتین ٹیم کا اعلان
نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔ جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم پہلی بار زمبابوے کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ پانچ میچوں کی ٹی20 انٹرنیشنل سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی۔ اگلے ماہ 11 سے 19 ستمبر تک کھیلی جانے والی اس سیریز کے لیے پروٹیاز ویمن
15 رکنی جنوبی افریقی خواتین ٹیم


نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔ جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم پہلی بار زمبابوے کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ پانچ میچوں کی ٹی20 انٹرنیشنل سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی۔ اگلے ماہ 11 سے 19 ستمبر تک کھیلی جانے والی اس سیریز کے لیے پروٹیاز ویمنز نیشنل سلیکشن پینل نے بدھ کے روز 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔

سیریز کے تمام پانچوں مقابلے زمبابوے کے بولاوایو میں واقع کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔ ٹیم کی کپتانی لورا ولوارڈٹ کے ہاتھوں میں ہوگی۔ اسکواڈ میں کئی نئے چہروں کو موقع دیا گیا ہے، جن میں تین کھلاڑی ایسی ہیں جنہوں نے تاحال انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو نہیں کیا ہے۔

تیز گیند باز کیٹلن وینگارڈ کو پہلی بار قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وینگارڈ نے حال ہی میں بنگلہ دیش ایمرجنگ ٹیم کے خلاف جنوبی افریقہ ایمرجنگ ویمنز ٹیم کے دورے کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ان کے علاوہ جنوبی افریقہ انڈر-19 ویمنز ٹیم کی نتھابیسینگ نینی اور آف اسپنر لویانڈا نجوجا کو بھی پہلی مرتبہ قومی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ ٹیم میں فے ٹونکلف، اینیکے بوش، ایانڈا ہلوبی، ایلیز-ماری مارکس، سیشنی نائیڈو، نونڈومیسو شانگاسے اور میانے سمٹ بھی شامل ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز سینالو جافتا اور کارابو میسو کے ساتھ کائلہ رینیکے اور اینیری ڈرکسن بھی ٹیم کو مضبوطی فراہم کریں گی۔

زمبابوے کے خلاف جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم:

لورا ولوارڈٹ (کپتان)، اینیکے بوش، اینیری ڈرکسن، ایانڈا ہلوبی، سینالو جافتا، ایلیز-ماری مارکس، کارابو میسو، سیشنی نائیڈو، لویانڈا نجوجا، کائلہ رینیکے، نتھابیسینگ نینی، نونڈومیسو شانگاسے، میانے سمٹ، فے ٹونکلف اور کیٹلن وینگارڈ۔

سیریز کا شیڈول:

پہلا ٹی20 - 11 ستمبر، بولاوایو

دوسرا ٹی20 - 13 ستمبر، بولاوایو

تیسرا ٹی20 - 15 ستمبر، بولاوایو

چوتھا ٹی20 - 17 ستمبر، بولاوایو

پانچواں ٹی20 - 19 ستمبر، بولاوایو۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande