گالے ٹیسٹ میں پلیئر آف دی میچ رہے پاڈیکل نے کہا کہ اس سے بہترکی امید نہیں کی جا سکتی تھی
گالے (سری لنکا)، 19 اگست(ہ س)۔ گالے میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی بلے باز دیودوت پاڈیکل نے کہا کہ یہ ان کے لیے بہت اچھا کھیل تھا اور وہ اس سے بہتر کارکردگی کی امیدنہیں کر سکتے تھے۔ پاڈیکل نے میچ می
گالے تیسٹ


گالے (سری لنکا)، 19 اگست(ہ س)۔ گالے میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی بلے باز دیودوت پاڈیکل نے کہا کہ یہ ان کے لیے بہت اچھا کھیل تھا اور وہ اس سے بہتر کارکردگی کی امیدنہیں کر سکتے تھے۔ پاڈیکل نے میچ میں مجموعی طور پر 211 رن بنائے اور انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ہندوستانی ٹیم نے میزبان سری لنکا کے خلاف 372 رنز کا بڑا ہدف رکھا تھا۔ جواب میں سری لنکا کی دوسری اننگز بدھ کو میچ کے پانچویں دن 206 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارت نے میچ 165 رنز سے جیت کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ پاڈیکل نے ہندوستان کی پہلی اننگز میں شاندار 167 رن بنائے اور دوسری اننگز میں 44 رن بنائے۔

میچ کے بعد، پاڈیکل نے کہا، مجھے لگتا ہے کہ ہم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور جیت سے بہت خوش ہیں۔ میں نے دھرم شالہ میں ٹیسٹ میں شروعات کی، پھر پرتھ اور اب گال میں ٹیسٹ کھیلے۔ اس سے بہتر چیز کی امید نہیں کی جا سکتی تھی۔ میچ بہت اچھا تھا۔

انہوں نے گالے کی پچ کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا: مجھے لگتا ہے کہ یہ ٹیسٹ میچ کے لیے ایک بہترین پچ تھی۔ پچ نے پانچویں دن اچھا ساتھ دیا۔ تیسرے دن سے اس میں زیادہ موڑ ملنے لگے لیکن آخر میںمعاملہ یہ تھا کہ کون بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے اور ہم نے اسے اچھی طرح سے انجام دیا۔

گالے ٹیسٹ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے پہلی اننگز میں 462 رن بنائے۔ جواب میں، سری لنکا کی پہلی اننگز 284 رنز تک محدود ہو گئی، جس سے ہندوستان کو 178 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ ہندوستانی ٹیم نے دوسری اننگز میں 193 رنز بنائے اور سری لنکا کو 372 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا 206 رنز پر آو¿ٹ ہو گیا اور بھارت نے میچ 165 رنز سے جیت لیا۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 23 اگست سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande