ڈی پی ایل 2026: ساؤتھ دہلی کی سنسنی خیز جیت، نارتھ دہلی کو 4 وکٹ سے ہرایا
نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔ ساو¿تھ دہلی سپر اسٹارز نے بدھ کے روز ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) 2026 کے مقابلے میں نارتھ دہلی اسٹرائیکرز کو سنسنی خیز انداز میں چار وکٹ سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ساو¿تھ دہلی کی
ڈی پی ایل 2026: ساو¿تھ دہلی کی سنسنی خیز جیت، نارتھ دہلی کو 4 وکٹ سے ہرایا


نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔

ساو¿تھ دہلی سپر اسٹارز نے بدھ کے روز ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) 2026 کے مقابلے میں نارتھ دہلی اسٹرائیکرز کو سنسنی خیز انداز میں چار وکٹ سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ساو¿تھ دہلی کی ٹیم نے دو اہم پوائنٹس حاصل کیے۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نارتھ دہلی اسٹرائیکرز نے کپتان سارتھک رنجن اور یش ڈباس کی شاندار اننگز کی بدولت 20 اوور میں نو وکٹ کے نقصان پر 207 رنز کا مضبوط اسکور کھڑا کیا۔

سارتھک نے 23 گیندوں پر 45 رنز بنائے، جبکہ یش ڈباس نے 38 گیندوں میں 78 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ دونوں نے مل کر نارتھ دہلی کو تیز شروعات دلائی اور پہلی وکٹ کے لیے 107 رنز کی بڑی شراکت داری کی۔

سارتھک کے آو¿ٹ ہونے کے بعد نارتھ دہلی نے وقفے وقفے سے وکٹیں گنوائیں۔ تاہم، ارجن راپڑیا نے 11 گیندوں پر تیز 27 رنز بنا کر اننگز کو رفتار دی اور اپنی ٹیم کو 200 رنز کے پار پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ساو¿تھ دہلی کی جانب سے دیوانش راوت سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ انہوں نے چار اوور میں 22 رنز دے کر تین وکٹ حاصل کیے۔ انکت ڈباس اور انشومن نے دو، دو وکٹ حاصل کیے۔

208 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ساو¿تھ دہلی کی شروعات اچھی نہیں رہی اور ٹیم نے 50 رنز تک پہنچتے پہنچتے تین وکٹ گنوا دیے۔ اس کے بعد کپتان آیوش بدونی نے محاذ سنبھالا اور تیجسوی دہیا کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔ تیجسوی نے 19 گیندوں پر 28 رنز کا مفید تعاون دیا۔

اس کے بعد ساو¿تھ دہلی نے کچھ اور وکٹیں گنوائیں، لیکن بڈونی نے ایک سرا سنبھالے رکھا۔ انہوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 47 گیندوں پر 90 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچایا۔

تاہم، بڈونی کے آو¿ٹ ہوتے ہی مقابلے میں سنسنی بڑھ گئی۔ انہوں نے اجے یادو کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن گیند بلے کا کنارہ لے کر وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں چلی گئی۔ اس کے بعد ساو¿تھ دہلی کے سامنے آخری اوور میں جیت کے لیے نو رنز کا ہدف تھا۔

انکت ڈباس نے شاندار انداز میں مقابلے کا اختتام کیا۔ انہوں نے آخری اوور کی پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر دباو¿ کم کیا اور اس کے بعد تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو ہدف تک پہنچا دیا۔ ڈباس 10 گیندوں پر 26 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ ساو¿تھ دہلی سپر اسٹارز نے 19.3 اوور میں ہدف حاصل کرکے چار وکٹ سے سنسنی خیز جیت درج کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande