
بیڑ، ، 19 اگست (ہ س) ۔ مقامی کرائم برانچ نے بین اضلاعی جبری چوری کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران وڈونی پولیس اسٹیشن کی حدود میں جبری چوری کی دو وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ حراست میں لیے گئے ملزمان کی شناخت متھن داداراؤ ساڑوے، عمر 25 سال، ساکن رمائی نگر، وڈونی اور روہن کلیان کیکان، عمر 25 سال، ساکن قدیم مونڈھا، وڈونی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایم ایچ 23 ای 6544 نمبر کی ٹاٹا سومو گاڑی بھی ضبط کی ہے، جس کی مالیت تقریباً ایک لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے پوچھ گچھ کے دوران وڈونی پولیس اسٹیشن میں درج جبری چوری کی دو وارداتوں کا سراغ ملا۔ دونوں ملزمان کو حراست میں لینے کے بعد پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس یہ بھی جانچ کر رہی ہے کہ آیا ملزمان نے بیڑ ضلع یا دیگر علاقوں میں اس نوعیت کی مزید وارداتیں انجام دی ہیں۔ یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ نونیت کاؤنٹ کی رہنمائی میں مقامی کرائم برانچ کی ٹیم نے انجام دی۔ معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے