پونچھ میں ایڈیشنل سیشن جج کے ساتھ مبینہ بدسلوکی ۔رامبن بار ایسوسی ایشن سے وابستہ وکلاء نے عدالتی کام کا بائیکاٹ کیا ۔
جموں, 19 اگست (ہ س)۔ پونچھ میں ایک ایڈیشنل سیشن جج کی گاڑی کو مبینہ طور پر روک کر تلاشی لینے اور عدالتی افسر کے ساتھ نامناسب رویے کے خلاف رامبن بار ایسوسی ایشن سے وابستہ وکلاء نے بدھ کے روز عدالتی کام کا بائیکاٹ کیا، جس کے باعث عدالتوں میں معمو
Boycott


جموں, 19 اگست (ہ س)۔

پونچھ میں ایک ایڈیشنل سیشن جج کی گاڑی کو مبینہ طور پر روک کر تلاشی لینے اور عدالتی افسر کے ساتھ نامناسب رویے کے خلاف رامبن بار ایسوسی ایشن سے وابستہ وکلاء نے بدھ کے روز عدالتی کام کا بائیکاٹ کیا، جس کے باعث عدالتوں میں معمول کی کارروائی متاثر رہی۔بار ایسوسی ایشن رامبن کے صدر ایڈوکیٹ سورج سنگھ پریہار کے مطابق، ایڈیشنل سیشن جج پونچھ کی جانب سفر کر رہے تھے کہ سرنکوٹ بائی پاس کے قریب پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو مبینہ طور پر روک لیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایک پولیس اہلکار نے گاڑی کی چابی نکال لی اور عدالتی افسر کے ساتھ توہین آمیزسلوک کیا۔

واقعے کے خلاف رامبن بار ایسوسی ایشن کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں مشترکہ قرارداد منظور کرتے ہوئے معاملے کی منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور مقررہ مدت میں مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔ وکلاء نے مبینہ طور پر ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔بار صدر نے کہا کہ پولیس کا یہ مبینہ رویہ عدلیہ کے وقار، آزادی اور اختیار کے منافی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے میں چیف جسٹس جموں و کشمیر و لداخ سے مداخلت کرتے ہوئے ضروری کارروائی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ایڈوکیٹ سورج سنگھ پریہار نے مزید کہا کہ اگر معاملے میں مناسب کارروائی نہیں کی گئی تو وکلاء احتجاج کو مزید وسیع کرنے کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande