الیکشن کمیشن سے متعلق کام کی ذمہ داری سنبھالیں گے ستیش مشرا: مایاوتی
لکھنؤ، 19 اگست (ہ س): بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے پارٹی کے سب سے قابل اعتماد رہنماؤں میں شمار اور جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا کو الیکشن کمیشن سے متعلق امور کی ذمہ داری سونپی ہے۔ بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی ک
الیکشن کمیشن سے متعلق کام کی ذمہ داری سنبھالیں گے ستیش مشرا: مایاوتی


لکھنؤ، 19 اگست (ہ س): بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے پارٹی کے سب سے قابل اعتماد رہنماؤں میں شمار اور جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا کو الیکشن کمیشن سے متعلق امور کی ذمہ داری سونپی ہے۔

بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی کے طویل عرصے سے قومی جنرل سکریٹری کی ذمہ داری سنبھال رہے ستیش چندر مشرا پارٹی کے قانونی اور میڈیا سے متعلق امور کے ساتھ ساتھ اب الیکشن کمیشن سے متعلق کاموں کی بھی اہم ذمہ داری سنبھالیں گے۔ اس کے علاوہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں حکمت عملی، انتخابی تیاری اور انتظام سمیت دیگر امور میں بھی ان کا اہم کردار رہے گا۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات 2027 کی تیاریوں کے پیش نظر بی ایس پی کے امیدواروں کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔ اس کو لے کر مخالف جماعتوں میں کافی بے چینی ہے اور حکمراں جماعت بی جے پی سمیت دیگر مخالف پارٹیوں میں بھی اب مسلسل تبدیلی ہونا فطری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس پی نے جب سے تمام طبقات، خاص طور پر برہمن سماج کے لوگوں کو بھی پارٹی میں شامل کرکے 2007 کی طرح بی ایس پی کی مکمل اکثریت والی حکومت بنانے کی تیاری کے تحت انہیں پارٹی امیدوار بنانا شروع کیا ہے، تب سے مخالف جماعتوں میں اس معاملے کو لے کر بحث اور تشویش دونوں واضح طور پر نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کے حربوں سے ’بہوجن سماج‘ کے لوگوں کو مسلسل چوکس اور محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande