
اپنی کامیڈی اور ڈیجیٹل مواد کے ذریعے شائقین کے درمیان ایک خاص پہچان بنانے والے بھون بام اب ایک بالکل مختلف کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ ان کی آنے والی تاریخی- ڈرامہ سیریز ”دی ریولوشنریز“ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے پس منظر پر بنی اس سیریز میں بھون عظیم انقلابی راس بہاری بوس کا کردار ادا کریں گے ۔ ان کے ساتھ روہت صراف، پرتیبھا رانٹا اور گرفتح پیرزادہ بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
نکھل اڈوانی کی ہدایت کاری میں بننے والی ”دی ریولوشنریز“ کو ایمے انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے مونیشا اڈوانی اور مدھو بھوجانی نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ سیریز مصنف سنجیو سانیال کی کتاب ”کرانتی کاری: ہندوستان کی آزادی کی دوسری کہانی“ پر مبنی ہے۔ اس کہانی میں 1912 کے دور کے ان نوجوان اور نڈر مجاہد آزادی کی جدوجہد کو اجاگر کیا جائے گا، جنہوں نے برطانوی راج کے خلاف ہتھیار اٹھائے اور جدوجہد آزادی کو ایک نئی سمت دینے کی کوشش کی۔ روہت صراف اس سیریز میں سچندر ناتھ سانیال کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ پروجیکٹ بھون بام کے لیے بھی خاص ہے، کیونکہ انہیں اب تک بنیادی طور پر مزاحیہ کرداروں اور ڈیجیٹل مواد کے لیے جانا جاتا ہے۔ انہیں اسکرین پر راس بہاری بوس جیسی تاریخی شخصیت کاکردار پردے پر ادا کرتے ہوئے ان کے مداحوں کے لئے ایک نیا تجربہ ہوگا۔”دی ریولوشنریز“کا پریمیئر 11 ستمبر 2026 کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد