بی ایس پی کے سابق زونل انچارج سریندر کمار داس حامیوں کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شامل
پٹنہ، 18 اگست (ہ س)۔ ریاستی کانگریس ہیڈ کوارٹر صداقت آشرم میں منگل کے روزبہوجن سماج پارٹی کے سابق زونل انچارج اور گڑکھا اسمبلی حلقہ کے سابق امیدوار سریندر کمار داس اپنے درجنوں حامیوں کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے۔اس موقع پر ریاستی کانگریس
بی ایس پی کے سابق زونل انچارج سریندر کمار داس نے حامیوں کے ساتھ کانگریس پارٹی میں ہوئے شامل


پٹنہ، 18 اگست (ہ س)۔ ریاستی کانگریس ہیڈ کوارٹر صداقت آشرم میں منگل کے روزبہوجن سماج پارٹی کے سابق زونل انچارج اور گڑکھا اسمبلی حلقہ کے سابق امیدوار سریندر کمار داس اپنے درجنوں حامیوں کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے۔اس موقع پر ریاستی کانگریس صدر راجیش رام نے سریندر کمار داس اور ان کے حامیوں کا کانگریس خاندان میں خیرمقدم کیا اور کہا کہ سریندر کمار داس کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی کے خیالات سے متاثر ہوکر کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہار میں کانگریس کو مضبوط کرنے کے لیے ’’سریجن ساتھی‘‘ مہم چلائی جارہی ہے۔ انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والے تمام نئے اراکین پر زور دیا کہ وہ سریجن ساتھی مہم میں اپنا بھرپور تعاون دیں اور تنظیم کو مضبوط کریں، راہل گاندھی کے ہاتھ مضبوط کریں۔کانگریس صدر راجیش رام نے کہا کہ آج بڑی تعداد میں لوگوں کا کانگریس میں شامل ہونا بہار میں کانگریس پارٹی پربڑھتے ہوئے عوامی اعتماد کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس سماجی انصاف، جمہوریت، آئین اور عوامی مفاد کے مسائل پر مضبوطی سے لڑتی رہے گی۔ کانگریس پارٹی واحد پارٹی ہے جو طلبہ، نوجوانوں، کسانوں، مزدوروں اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کام کرتی رہی ہے اور ہماری پارٹی کی عوامی پذیرائی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس سماجی انصاف کی لڑائی کو کمزور نہیں ہونے دے گی۔کانگریس پارٹی کی رکنیت قبول کرنے والوں میں اوپیندر پرساد، مکیش کمار داس، ستیم پرکاش رجک،محمد اشرف، کپل ٹھاکر، کنہیا لال چودھری، اور نور جہاں وغیرہ ہیں۔ اس موقع پر ڈسپلن کمیٹی کے چیئرمین کپل دیو پرساد یادو، برجیش پرساد منان، منت رحمانی، ڈاکٹر امان کمار، اور دیگر کانگریس اراکین موجود تھے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande