
جونیئر کالج میں ٹیچر کے خلاف نامناسب رویے پر طالبات کا احتجاجحیدرآباد، 18 اگست (ہ س)۔
دیورکونڈہ کے گورنمنٹ گرلزجونیئرکالج میں طالبات نے ایک تلگو ٹیچر کے مبینہ نامناسب اور غیراخلاقی رویے کے خلاف احتجاج کیا۔ طالبات نے الزام عائد کیا کہ تلگو ٹیچر بھاسکرن کے ساتھ نامناسب انداز میں پیش آتے تھے اور قابلِ اعتراض تبصرے کرتے تھے۔ بعض طالبات نے یہ بھی الزام لگایا کہ انہیں باڈی شیمنگ کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث وہ ذہنی طور پر پریشان ہوئیں اورخود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگیں۔ان الزامات کے خلاف طالبات نے کالج کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ ٹیچرکے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے حکومت اورمحکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی مکمل اورغیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔ مظاہرین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اگرتحقیقات کے دوران الزامات پوکسو ایکٹ کے دائرے میں آنے والے جرائم سے متعلق ثابت ہوتے ہیں تو متعلقہ ٹیچرکے خلاف پوکسو قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ حکام کی جانب سے اس معاملے پر تفصیلی ردعمل کا انتظار ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے بعد مزید قانونی اور محکمہ جاتی کارروائی کیے جانے کا امکان ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق