
نئی دہلی، 18 اگست(ہ س)۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے منگل کو نیشنل اسپورٹس ایوارڈز-2025 کا اعلان کیا۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کے سابق جج جسٹس (ریٹائرڈ) ارون کمار مشرا کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر حکومت نے کھلاڑیوں، کوچز اور اداروں کو مختلف زمروں میں ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل اسپورٹس ایوارڈز کےءتحتہر سال کھیلوں میں بہترین کارکردگی کو تسلیم کرنے کے لئے 17 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ اور کھلاڑیوںکوچز اور کھیلوں کے اداروں کوان کی کارکردگی پر اعزاز دیاجاتا ہے۔ کھیلوں میں شاندار کارکردگی کے لیے ارجن ایوارڈ ان کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے چار سال کے عرصے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور قیادت، اسپورٹس مین شپ اور نظم و ضبط کابہترین مظاہرہ کیا ہے۔
بیڈمنٹن میں ٹریسا جولی اور پیللا گایتری گوپی چند، باکسنگ میں نریندر، شطرنج میں ودت سنتوش گجراتی اور دیویا جتیندر دیشمکھ، شوٹنگ میں دھنش سری کانت، ہاکی میں لال ریمسیامی اور راج کمار پال، کبڈی میں سرجیت اور پوجا، پیرا شوٹنگ میں رودرانش کھنڈیلوال، پیرا ایتھلیٹکس میں ایکتا بھین، روئنگ میں اروند سنگھ اور شوٹنگ میں اکھل شیوران کو ارجن ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
ارجن ایوارڈ (لائف ٹائم)ارجن ایوارڈ فار ایکسی لینس ان اسپورٹس اینڈ گیمز (لائف ٹائم) ان کھلاڑیوں کو اعزاز دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی کارکردگی کے ذریعے کھیلوں میں تعاون کیا ہے اور فعال کھیلوں کے کیریئر سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی کھیلوں کے فروغ میں اپنا تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس زمرے میں فٹ بال کے مسٹر آئی ارومینیاگم کو ارجن ایوارڈ (لائف ٹائم) کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
پانچ کوچوں کو دروناچاریہ ایوارڈکھیلوں اور کھیل کود میں شاندار کوچوں کے لیے دروناچاریہ ایوارڈ ان کوچوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے مسلسل بہترین اور قابل تعریف کام کیا ہے اور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل بنایا ہے۔ باقاعدہ زمرے میں ایتھلیٹکس کے پرویر سنگھ، باکسنگ کے چھوٹے لال یادو اور شوٹنگ کی نیہا نند کمار چوہان کو دروناچاریہ ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ لائف ٹائم زمرے میں باکسنگ کے دھرمیندر سنگھ یادو اور کشتی کے وریندر کمار کو دروناچاریہ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
آرمی پیرالمپک نوڈ، پونے کو نیشنل اسپورٹس پروموشن ایوارڈکے تحت راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار-2025 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار سرکاری یا نجی شعبے کے کارپوریٹ اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے میدان میں ان کے قابل ذکر کردار کے لیے دیا جاتا ہے۔
ایوارڈز کے لیے درخواستیں آن لائن طلب کی گئیں اور کھلاڑیوں، کوچز اور اداروں کو ایک مخصوص آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دینے کی اجازت دی گئی۔ اس سال ان ایوارڈز کے لیے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئیں۔ جسٹس (ریٹائرڈ) ارون کمار مشرا کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے ان پر غور کیا۔ کمیٹی ممتاز کھلاڑیوں، کھیلوں کی صحافت میں تجربہ رکھنے والے افراد اور کھیلوں کے منتظمین پر مشتمل تھی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی