
نئی دہلی، 18 اگست (ہ س)۔ بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی انتی ہڈا نے نئی دہلی میں جاری بی ایف ڈبلیو ورلڈ چمپئن شپ 2026 میں منگل کو فتح کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا۔ خواتین کے سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں انتی نے میانمار کی تھیت ہار تھوزار کو براہ راست گیمز میں 22-20، 21-16 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔
پہلے گیم میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا اور کوئی بھی کھلاڑی واضح برتری حاصل نہیں کر سکی۔ انتی نے 21 منٹ کی سخت جدوجہد کے بعد پہلا گیم 22-20 سے اپنے نام کیا۔ کورٹ تبدیل ہونے کے بعد بھارتی کھلاڑی نے اپنے کھیل کی رفتار بڑھا دی۔ انہوں نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے 11-1 کی بڑی برتری حاصل کرلی۔ اس کے بعد میانمار کی کھلاڑی نے واپسی کی کوشش کرتے ہوئے فرق کو 16-20 تک کم کیا، لیکن انتی نے اپنا تحمل برقرار رکھا اور مسلسل دو گیمز میں مقابلہ جیت لیا۔دوسرے راؤنڈ میں انتی کا سامنا کینیڈا کی 13ویں سیڈ مشیل لی سے ہوگا۔ مشیل لی نے پہلے راؤنڈ میں چینی تائپے کی پی چیو کو 22-20، 21-12 سے شکست دی۔
اس دوران روہن کپور اور روتھ ویکا گڈے کی جوڑی کو مکسڈ ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کینیڈا کے جوناتھن لائی اور کرسٹل لائی نے ایک گھنٹہ آٹھ منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں بھارتی جوڑی کو 22-20، 19-21، 21-17 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی روہن اور روتھ ویکا کی ورلڈ چیمپئن شپ مہم ختم ہوگئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan