پولی ٹیکنک طلبہ کا احتجاج، شکتی اسکیم منسوخ کرنے کا مطالبہ
حیدرآباد ،18 اگست (ہ س)۔ پولی ٹیکنک کے طلبہ نے حیدرآباد کے ٹینک بنڈ علاقے میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی شکتی اسکیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور شکتی ا
پولی ٹیکنک طلبہ کا احتجاج، شکتی اسکیم منسوخ کرنے کا مطالبہ


حیدرآباد ،18 اگست (ہ س)۔ پولی ٹیکنک کے طلبہ نے حیدرآباد کے ٹینک بنڈ علاقے میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی شکتی اسکیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور شکتی اسکیم کوواپس لینے کا مطالبہ کیا۔ طلبہ نے کہاکہ حکومت کواس اسکیم پرنظرثانی کرنی چاہیے اوران کے خدشات اورمسائل کودورکرنا چاہیے۔ طلبہ نے مطالبہ کیاکہ تلنگانہ حکومت اسکیم سے متعلق فیصلہ لینے سے قبل طلبہ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرے اوران کے مطالبات پرغورکرے۔ احتجاج کے پیش نظرعلاقے میں پولیس اہلکاروں کوتعینات کیاگیا تاکہ امن وامان کی صورتحال کوبرقراررکھاجا سکے۔ طلبہ نے ایک بارپھرحکومت سے شکتی اسکیم کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande