
پیتھالوجی شعبہ نے جے این ایم سی ، اے ایم یو میں آزادی فیسٹ منعقد کیا
علی گڑھ، 18 اگست (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ پیتھالوجی نے آزادی کے جذبہ کے اظہار، باہمی تعاون اور صحت مند مسابقت کے جذبہ کو فروغ دینے کے لیے آزادی فیسٹ 2026 کا انعقاد کیا، جس میں تخلیقی اور معلوماتی نوعیت کے مختلف مقابلے منعقد کیے گئے۔ فیسٹ کا اختتام تقسیم انعامات تقریب کے ساتھ ہوا۔
تقریب میں ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر محمد اطہر انصاری، فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر محمد خالد اور جے این ایم سی کے پرنسپل و چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر انجم پرویز سمیت اساتذہ اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ حاضرین کا خیرمقدم کرتے ہوئے آرگنائزنگ چیئرپرسن پروفیسر نشاط افروز نے کہا کہ اس فیسٹ نے شرکاء کو ہندوستان کے جذبہ آزادی کا جشن مناتے ہوئے سوچنے، اظہار خیال اور تخلیق کا موقع فراہم کیا۔ آزادی فیسٹ 2026 کی کنوینر ڈاکٹر بشریٰ صدیقی نے کہا کہ یہ پروگرام ملک کی آزادی کی جدوجہد سے وابستہ قربانی، استقامت اور اتحاد جیسی اقدار کی عکاسی کرتا ہے ۔
فیسٹ میں پوسٹر و نعرہ نویسی، فی البدیہہ تقریر، کہانی نویسی، رنگولی، ڈبیٹ اور فریڈم کوئز کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ انفرادی مقابلوں کو ڈاکٹر شگفتہ قادری( پوسٹر سازی و نعرہ نویسی)، ڈاکٹر رقیہ افروز (فی البدیہہ تقریر)، ڈاکٹر سہیل الرحمن (کہانی نویسی)، ڈاکٹر مراد( رنگولی)، ڈاکٹر محمد رافع (ڈبیٹ) اور ڈاکٹر بشریٰ صدیقی (فریڈم کوئز) نے مربوط کیا۔
مقابلوں کے ججوں میں پروفیسر وینا مہیشوری، پروفیسر محبوب حسن، پروفیسر نشاط افروز، پروفیسر کفیل اختر، پروفیسر روبینہ خان، پروفیسر محمد جسیم حسان، پروفیسر حنا انصاری، ڈاکٹر فیروز عالم، ڈاکٹر تبسم نواب اور ڈاکٹر اویس اشرف شامل تھے۔ پوسٹر و نعرہ نویسی مقابلے میں ڈاکٹر سدرہ اور ڈاکٹر صدف پر مشتمل ‘ترنگا ویریئرز’ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ڈاکٹر رجنیش اور ڈاکٹر پرتیکشا پر مشتمل ‘بھارت بریلیئنس کی ٹیم نے دوسرا مقام اور ڈاکٹر اودھ اور ڈاکٹر ریتو پر مشتمل ‘آزادی ہیروز’ نے تیسرا مقام حاصل کیا۔
فی البدیہہ تقریر کے مقابلے میں ڈاکٹر رجنیش، ڈاکٹر صدف شکیل اور ڈاکٹر شوبھت سکسینہ نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ رنگولی میں ڈاکٹر بینش اور ڈاکٹر جولی کی ٹیم نے پہلا مقام، ڈاکٹر نافع اور ڈاکٹر سارتھ کی ٹیم نے دوسرا مقام، اور ڈاکٹر پرتیکشا اور ڈاکٹر رجنیش کی ٹیم نے تیسرا مقام حاصل کیا۔
ڈبیٹ میں ڈاکٹر کونیکا، ڈاکٹر فاطمہ اور ڈاکٹر اقرا نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ ڈاکٹر شوبھت سکسینہ کو حوصلہ افزائی انعام دیا گیا۔ فریڈم کوئز میں ڈاکٹر شوبھت اور ڈاکٹر کونیکا پر مشتمل ‘ٹیم ولبھ بھائی پٹیل’ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈاکٹر پرتیکشا اور ڈاکٹر ارباز پر مشتمل ‘ٹیم سبھاش چندر بوس’ نے دوسرا مقام جبکہ ڈاکٹر سارتھ اور ڈاکٹر اسونتھ پر مشتمل ‘ٹیم اینی بیسنٹ’ نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ پروفیسر نشاط افروز اور ڈاکٹر بشریٰ صدیقی کو پروگرام کو خوش اسلوبی سے انعقاد کے لئے اعزاز سے نوازا گیا۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ